ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر: وسطی ضلع بڈگام کے بیروہ میں پولیس اور آرمی کی کارروائی، دہشت گردوں کے 4 معاون گرفتار

وسطی ضلع بڈگام کےبیروہ کے پیٹھ کوٹ میں جموں وکشمیر پولیس اورترپن آرآر نے ایک مشترکہ تلاشی کارروائی کرتے ہوئے لشکرطیبہ سے منسلک دہشت گردوں کے چارمعاونت کارگرفتارکئے ہیں۔

  • Share this:
جموں وکشمیر: وسطی ضلع بڈگام کے بیروہ میں پولیس اور آرمی کی کارروائی، دہشت گردوں کے 4 معاون گرفتار
جموں وکشمیر: وسطی ضلع بڈگام کے بیروہ میں پولیس اور آرمی کی کارروائی، دہشت گردوں کے 4 معاون گرفتار

بڈگام: وادی کشمیر میں دہشت گردانہ مخالف کاروائیوں میں پولیس اور راشٹریہ رائیفلزسرگرم عمل ہے۔ وسطی ضلع بڈگام کےبیروہ کے پیٹھ کوٹ میں جموں وکشمیر پولیس اورترپن آرآر نے ایک مشترکہ تلاشی کارروائی کرتے ہوئے لشکرطیبہ سے منسلک دہشت گردوں  کے چارمعاونت کارگرفتارکئے ہیں۔ ان کے قبضے سے اے کے سنتالیس کے چوبیس راونڈ اور پانچ ڈیٹونیٹر اور کچھ اسلحہ کے علاوہ قابل اعتراض مواد برآمد کیا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ گروپ علاقے میں غیرقانونی سرگرمیوں میں مصروف تھا۔


پولیس کے مطابق یہ گروپ دہشت گردوں کو پناہ دینے اور دیگر غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث تھا۔ گزشتہ شب پولیس اور آرمی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بیروہ کے پیٹھ کوٹ علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریش شروع کیا۔ سرچ آپریشن کےدوران  دہشت گردوں کے یہ چارمعاونت کار پولیس کی گرفت میں آگئے۔ کئی گھنٹوں تک اس علاقے کا محاصرہ رہا اور تلاشی کاروائیاں میں جاری رہیں۔ گرفتاری کے بعد ان چاروں معاونت کاروں کو پولیس اسٹیشن بیروہ لایا گیا، جہاں ان کی تفتیش ہوئی۔ اس معاملے کولے کر بیروہ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آردرج کی گئی ہے اور مزیدتفتیش جاری ہے۔


سرچ آپریشن کےدوران دہشت گردوں کے یہ چارمعاونت کار پولیس کی گرفت میں آگئے۔ کئی گھنٹوں تک اس علاقے کا محاصرہ رہا اور تلاشی کاروائیاں میں جاری رہیں۔
سرچ آپریشن کےدوران دہشت گردوں کے یہ چارمعاونت کار پولیس کی گرفت میں آگئے۔ کئی گھنٹوں تک اس علاقے کا محاصرہ رہا اور تلاشی کاروائیاں میں جاری رہیں۔


گرفتارشدہ چاروں کی شناخت شکیلا حمدوانی، شوکت احمد جو بیروہ پیٹھ کوٹ سے تعلق رکھتے ہیں چھڑبگ بڈگام کے عاقب مقبول خان اورچرار شریف کے اعجاز احمد ڈار کے طور پر ہوئی۔ یہ بات قابل غورہے کہ گزشتہ چند مہینوں سے جموں وکشمیر پولیس اور فوج نے شمالی کشمیر کے بڈگام میں مشترکہ کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں خاص طور پر لشکرطیبہ کے معاونت کاروں کوگرفتار کرنے میں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ پولیس کاکہنا ہے کہ غیر قانونی کام انجام دینے والوں پر گہری نظر رکھی جارہی ہے اور جو بھی اس طرح کی غلط حرکات انجام دیں گے انہیں بخشا نہیں جائے گا۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 03, 2020 03:28 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading