ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

پولیس کا گاندربل میں دہشت گردوں کے معاون کو گرفتارکرنے کا دعویٰ

جموں و کشمیر پولیس نے وسطی ضلع گاندربل میں ایک جنگجو اعانت کار کو گرفتار کر کے اس کی تحویل سے ایک گرینیڈ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایس ایس پی گاندربل خلیل پوسوال نے میڈیا کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ معمول کے ناکے کے دوران سیکورٹی فورسز نے ایک بندے کو پکڑا جس کی تحویل سے ایک گرینیڈ برآمد کیا گیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Aug 22, 2020 05:39 PM IST
  • Share this:
پولیس کا گاندربل میں دہشت گردوں کے معاون کو گرفتارکرنے کا دعویٰ
پولیس کا گاندربل میں دہشت گردوں کے معاون کو گرفتارکرنے کا دعویٰ

سری نگر: جموں و کشمیر پولیس نے وسطی ضلع گاندربل میں ایک دہشت گرد اعانت کار کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ایک گرینیڈ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایس ایس پی گاندربل خلیل پوسوال نے میڈیا کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ معمول کے ناکے کے دوران سیکورٹی فورسز نے ایک بندے کو پکڑا، جس کی تحویل سے ایک گرینیڈ برآمد کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا کہ گرفتار شدہ بندہ پلوامہ میں کچھ لوگوں کے رابطے میں تھا اور یہاں دہشت گردوں کے ٹریکس کو دیکھنے کے کام پر مامور تھا۔ ایس ایس پی نے کہا کہ ایسے عناصر جو سماج کو خراب کر رہے ہوں، کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔


دریں اثنا ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ گرفتار شدہ بندے نے جب بددر کنڈ نرسری گاندربل کے نزدیک بٹھائےجانے والے ایک ناکے سے فرار ہونے کی کوشش کی تو وہاں موجود سیکورٹی فورسز اہلکاروں نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کو پکڑ لیا اور اس کی تحویل سے ایک گرینیڈ برآمد کیا۔ انہوں نے گرفتار شدہ شخص کی شناخت شوکت احمد بٹ ساکنہ اورپش گاندربل کے بطور کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس گرفتار شدہ شخص کی تنظیمی وابستگی معلوم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Aug 22, 2020 05:39 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading