پولیس اور سول انتظامیہ نے کوویڈ یتیموں کے فروخت کے معاملے کے حوالے سے کارروائی تیز کر تے ہوئے، سانبورہ پانپور میں قائم این جی او کے دفتر کوسیل کیاگیا ہے جبکہ یہاں موجود ریکارڑ کو بھی ضبط کیا گیا ہے ۔ حکام نے یہ کارروائی گزشتہ روز سنسنی خبر منظر عام پر آنے کے بعد کی۔ اس دوران وادی کشمیر میں اس طرح کے واقعات پر شدید تشویش اور غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے واقعے میں ملوث تمام افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
اس دوران جمعرات کے روز پانپور پولیس نے ایس ڈی پی او، امتیازاحمد میرکی صدارت میں پولیس اور سول انتظامیہ مل کر این جی او کے دفتر واقع سانبورہ پانپور پر چھاپہ مارا اور یہاں سے تمام ریکارڑ ضبط کرنے کے بعد دفترکو سیل کر دیا ہے ۔گلوبل ویلفیئر چیریٹیبل ٹرسٹ نامی اس ایجنیسی کے ساتھ وابستہ دو افراد کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ اس حوالے سے پولیس نے گزشتہ شام ہی ایک کیس زیر نمبر 153درج کر کے مزید، تحقیقات شروع کیا ہے۔
پولیس نے واقعے میں ملوث دو افراد جن میں محمد امین راتھر ولد غلام محمد راتھر ساکن ،بمنہ سرینگراوراعجاز احمد ڈار ولد عبد الحمید ڈار ساکن خانقاہ باغ پانپورکو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے حوالے سے مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔
خیال رہے یہ خبر منظر عام پر آنے کے بعد پوری وادی کشمیر میں لوگوں میں شدید، غم و غصے کی لہر، دوڑ گئی ہے ۔۔اور انہوں نے اس حوالے سے ملوث، افراد کے خلاد سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔