اپنا ضلع منتخب کریں۔

    دہشت گردوں نےایس پی اواور اس کی اہلیہ اوربیٹی کوکشمیرکےاونتی پورہ میں گولی مارکرکیاہلاک

     ایس پی او فیاض احمد کے گھر پہنچے اور وہاں اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ اس حملے میں ایس پی او کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ علاج کے دوران ان کی اہلیہ اسپتال میں دم توڑ گئیں۔ جبکہ ایس او پی کی بیٹی بری طرح زخمی ہونے کے بعد اسپتال میں علاج کے دوران فوت ہوگئی۔

    • Share this:
    سری نگر: جموں وکشمیر کے پلوامہ میں دہشت گردوں نے ایک اسپیشل پولیس آفیسر (ایس پی او) کو ہلاک کردیا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق دہشت گرد پلوامہ کے گاؤں ہریاریگرام میں واقع ایس پی او فیاض احمد کے گھر پہنچے اور وہاں اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ اس حملے میں ایس پی او کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ علاج کے دوران ان کی اہلیہ اسپتال میں دم توڑ گئیں۔ جبکہ ایس او پی کی بیٹی بری طرح زخمی ہونے کے بعد اسپتال میں علاج کے دوران فوت ہوگئی۔ پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی مہم چلائی ہے۔

    ہم آپ کو بتادیں کہ یہ واقعہ جموں کے ائیر فورس اسٹیشن کے تکنیکل علاقہ میں بارود سے بھری 2 ڈرون گرانے کے واقعے کے بعد منظرعام پر آیا ہے۔ خیال رہے کہ ڈرون حملے میں پاکستانی دہشت گرد تنظیموں کا ہاتھ ہے۔ پہلا دھماکا صبح 1.40 بجے کے قریب ہوا جس کی وجہ سے ہوائی اڈے کےتکنیکل علاقہ میں ایک عمارت کی چھت گر گئی۔ فضائیہ نے اس جگہ کو اپنی تحویل میں لے لیاہے اور دیکھ بھال کی ذمہ داری سنبھالی ہے اور دوسرا دھماکہ چھ منٹ بعد زمین پر ہوا۔اس دھماکے میں فضائیہ کے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

    علامتی تصویر
    علامتی تصویر

    عہدیداروں نے کسی دہشت گرد حملے کے امکان سے انکار نہیں کیا ہے۔ جموں ایئر پورٹ اور بین الاقوامی سرحد کے درمیان ہوائی فاصلہ 14 کلو میٹر ہے۔ تفتیش میں شامل افسران دونوں ڈرون کے ہوائی راستے کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے بتایا ، “جموں پولیس نے 6-6 کلوگرام کا آئی ای ڈی برآمد کیا ہے۔ یہ آئی ای ڈی لشکر طیبہ سے وابستہ ایک شخص سے برآمد ہوئی ہے اور اس کو بھیڑ والے علاقے میں نصب کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔ گرفتار ملزم سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ کچھ اور مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیا جاسکتا ہے۔ "

    اس واقعے کے بعد ، انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی) کشمیر وجے کمار نے سی آر پی ایف ، بی ایس ایف ، این ایس جی ، ایئرفورس اور دیگر افسران کے ساتھ سکیورٹی صورتحال پر جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ اسی دوران ، بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے سینئر افسران نے بین الاقوامی سرحد کے قریب سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور انہیں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ جموں ایئر پورٹ اور بین الاقوامی سرحد کے درمیان ہوائی فاصلہ 14 کلومیٹر ہے۔
    Published by:Mirzaghani Baig
    First published: