جموں کشمیر: حزب المجاہدین کے سب سے پرانے اور اعلیٰ کمانڈر اشرف خان عرف اشرف مولوی کی ہلاکت کو جہاں پولیس اور سیکورٹی فورسز ایک بڑی کامیابی کے طور دیکھتی ہے، وہیں پولیس نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ اشرف مولوی کی ہلاکت جمعرات کو گرفتار کئے گئے حزب المجاہدین کے سرگرم مبینہ دہشت گرد اسعاق شیر گوجری کی نشاندہی سے ممکن ہو سکی ہے۔ اشرف مولوی کو جمعہ کے روز اپنے دیگر دو ساتھیوں سمیت پہلگام کے سرچین بٹکوٹ علاقے میں فوج اور جموں کشمیر پولیس نے چار گھنٹے کی طویل جھڑپ کے بعد مار گرایا۔
جموں کشمیر پولیس کے انسپکٹر جنرل، وجے کمار نے کہا کہ اشرف مولوی کی ہلاکت یقینی طور پر ایک بڑی کامیابی ہے اور امرناتھ یاترا کے آغاز سے قبل یاترا روٹ پر اسطرح کا کامیاب آپریشن ایک بڑے ممکنہ حادثے کو ٹالنے میں بے حد کامیابی ہے۔ وجے کمار نے انکشاف کیا کہ حزب المجاہدین کے پرانے ترین ملیٹینٹ اشرف مولوی کی ہلاکت سے قبل فورسز نے اسعاق گوجری ساکنہ نوگام ویری ناگ نامی حزب المجاہدین نامی ملیٹینٹ کو گرفتار کیا، جس نے تفتیش کے دوران تنظیم کے سرکردہ اور پرانے ملیٹینٹ کمانڈر محمد اشرف خان عرف اشرف مولوی کے ٹھکانوں کا سراغ دیا، جس کے بعد جموں وکشمیر پولیس اور فوج نے ایک مشترکہ حکمت عملی وضع کرکے مشکوک مقامات پر چھاپہ ماری کی اور بالآخر سرچین پہلگام میں ایک کارڈن اینڈ سرچ آپریشن کے تحت انکاونٹر کے دوران اشرف مولوی کو اپنے دو ساتھیوں سمیت ہلاک کیا۔
آئی جی پی وجے کمار نے مزید کہا کہ اشرف مولوی گزشتہ برس اننت ناگ میں پنچ اور سرپنچ جو دونوں میاں بیوی تھے کہ قتل میں ملوث ہونے کے علاوہ پولیس و سیکورٹی فورسز پر حملوں اور انکی ہلاکتوں میں بھی ملوث تھا۔ وجے کمار نے کہا کہ یاترا روٹ پر اس طرح کا انکاونٹر ہونا اس بات کو عیاں کرتا ہے کہ ملیٹینٹ امرناتھ یاترا کو نشانہ بنانے کی طاق میں تھے۔ تاہم وجے کمار نے کہا کہ علاقے میں بنا خلل اور محفوظ یاترا کےلیے اسطرح کے آپریشن جاری رہیں گے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔