உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News: انسانیت شرمسار، جموں و کشمیر کے کٹھوعہ میں پولیس اہلکار نے کیا حاملہ بیوی کا قتل

    J&K News: انسانیت شرمسار، جموں و کشمیر کے کٹھوعہ میں پولیس اہلکار نے کیا حاملہ بیوی کا قتل ۔ علامتی تصویر ۔

    J&K News: انسانیت شرمسار، جموں و کشمیر کے کٹھوعہ میں پولیس اہلکار نے کیا حاملہ بیوی کا قتل ۔ علامتی تصویر ۔

    Jammu and Kashmir : جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع سے انسانیت کو شرمسار کردینے والا ایک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک پولیس اہلکار نے اپنی حاملہ بیوی کا قتل کردیا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir | Kathua | Jammu | Srinagar
    • Share this:
      کٹھوعہ : جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع سے انسانیت کو شرمسار کردینے والا ایک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک پولیس اہلکار نے اپنی حاملہ بیوی کا قتل کردیا ۔ جانکاری کے مطابق ایک ایس پی او نے منگل کو اپنی حاملہ بیوی کا قتل کردیا ۔ افسران نے یہ جانکاری دی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: کشمیر کو پھر سے تھی دہلانے کی سازش، LoC کراس کرتے وقت لشکر کا دہشت گرد گرفتار


      انہوں نے کہا کہ ملزم ایس پی او موہن لال فرار ہے ۔ کچھ ناراض مقامی لوگوں نے اس کے گھر کو آگے کے حوالے کردیا ۔ کٹھوعہ کے سینئر ایس پی رامیش چندر کوتوال نے کہا کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ افسران نے کہا کہ یہ واقعہ بلاور علاقہ کے دھرتلا گاوں میں پیش آیا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: جموں ریلوے اسٹیشن احاطہ میں دردناک حادثہ، تیز رفتار SUV نے سات لوگوں کو کچلا، ایک کی موت


      کٹھوعہ ضلع پولیس لائن میں تعینات لال پچھلے تین دن سے چھٹی پر تھا اور اس نے کچھ فیملی معاملہ کو لے کر اپنی بیوی آشا دیوی کا بے رحمی سے قتل کردیا ۔ واقعہ کی جانکاری ملتے ہی گاوں والوں نے بیوی کے مائیکہ والوں کو خبر دی ۔

      اس کے بعد کافی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے اور ملزم کی بیوی کی گھر کے اندر ہی آخری رسوم ادا کردی اور پھر پورے گھر کو آگ لگادی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: