پونچھ حملہ: دہشت گردوں کی تلاش میں فوج، گھنے جنگل میں ڈرون، تلاشی کتوں اور ہیلی کاپٹر سے سرچ آپریشن

پونچھ حملہ: دہشت گردوں کی تلاش میں فوج، گھنے جنگل میں ڈرون، تلاشی کتوں اور ہیلی کاپٹر سے سرچ آپریشن ۔ علامتی تصویر ۔ PTI

پونچھ حملہ: دہشت گردوں کی تلاش میں فوج، گھنے جنگل میں ڈرون، تلاشی کتوں اور ہیلی کاپٹر سے سرچ آپریشن ۔ علامتی تصویر ۔ PTI

Poonch attack: جموں و کشمیر کے پونچھ میں جمعرات کو دہشت گردانہ حملے میں پانچ فوجیوں کی شہادت کے بعد سیکورٹی فورسز نے باٹا ۔ ڈوریا علاقے کے گھنے جنگل میں ایک بڑا سرچ آپریشن شروع کیا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Jammu and Kashmir | Srinagar | Jammu
  • Share this:
    پونچھ: جموں و کشمیر کے پونچھ میں جمعرات کو دہشت گردانہ حملے میں پانچ فوجیوں کی شہادت کے بعد سیکورٹی فورسز نے باٹا ۔ ڈوریا علاقے کے گھنے جنگل میں ایک بڑا سرچ آپریشن شروع کیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ جمعہ کو اس مہم میں ڈرون اور اسنیفر ڈاگ کا استعمال کیا گیا۔ وہیں ایک ایم آئی ہیلی کاپٹر نے گھنے جنگل کے علاقے کی تلاشی لی ۔

    نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی ایک ٹیم نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور علاقہ اور اس گاڑی کا معائنہ کیا، جس پر حملہ کیا گیا تھا۔ حکام نے بتایا کہ پولیس اور فوج کے اعلیٰ حکام بشمول پولیس ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) دلباغ سنگھ، اے ڈی جی پی مکیش سنگھ نے آپریشن کا جائزہ لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور دہشت گردوں کو تلاش کرنے کیلئے ڈرون اور تلاشی کتوں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

    فوج نے ایک بیان میں کہا کہ حملے میں شہید فوجیوں کا تعلق راشٹریہ رائفلز یونٹ سے تھا اور وہ علاقے میں انسداد دہشت گردی آپریشنز کے لئے تعینات تھے۔ جمعرات کو پونچھ میں دہشت گردانہ حملے کے بعد فوج کی گاڑی میں آگ لگنے سے پانچ جوان شہید جبکہ ایک اور جوان شدید زخمی ہوگئے تھے۔ فوج نے کہا کہ جس گاڑی میں جوان سفر کر رہے تھے، وہ نامعلوم دہشت گردوں کے حملے کی زد میں آگئی اور ممکنہ طور پر گرینیڈ کی زد میں آنے کی وجہ سے اس میں آگ گئی ۔

    حکام کے مطابق لائن آف کنٹرول پر سخت چوکسی برقرار ہے اور بھیمبر گلی پونچھ روڈ پر ٹریفک روک دی گئی ہے۔ لوگوں کو مینڈھر کے راستے پونچھ جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ شہید جوانوں کی شناخت حوالدار مندیپ سنگھ، لانس نائک دیباشیش بسوال، لانس نائک کلونت سنگھ، سپاہی ہرکرشن سنگھ اور سپاہی سیوک سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔

    یہ بھی پڑھئے: جموں-کشمیر میں سیکورٹی کو لے کر MHA کی اعلیٰ سطحی میٹنگ، اسپیشل سکریٹری سندری نندا کریں گی شرکت


    یہ بھی پڑھئے: حضرت بل میں آتشزدگی کے واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف ہوگی کاروائی: درخشاں اندرابی



    راجوری میں ایک تقریب میں شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد اوڈیشہ کے پوری ضلع کے الگم سامی گاؤں کے لانس نائک دیباشیش کے جسد خاکی کو آخری رسومات کیلئے ان کے آبائی مقام پر لے جایا گیا۔ مندیپ سنگھ، کلونت سنگھ، ہرکرشن سنگھ اور سیوک سنگھ کے جسد خاکی سڑک کے ذریعہ ان کے آبائی علاقوں کیلئے بھیجے جا رہے ہیں۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: