உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پونچھ انکاؤنٹر میں دو زخمی جوانوں نے توڑا دم، 7دن میں 9 فوجی شہید، لاشوں کو واپس لانے کی مہم شروع

    Poonch Encounter: بتادیں کہ پونچھ کے ہی سرنکوٹ کے ڈھیرا کی گلی علاقے میں 11 اکتوبر یعنی پیر کے روز سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان چھڑنے والے ایک تصادم میں ایک افسر سمیت پانچ فوجی جوان جاں بحق ہو گئے تھے۔

    • Share this:
      جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں فوج کی طرف سے جاری آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں دو فوجی اہلکار جان بحق ہوئے ہیں۔ ایک دفاعی ترجمان نے جمعے کے روز اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے کے نار خاص جنگل میں فوج نے  جمعرات کی شام ایک آپریشن شروع کر دیا جو ہنوز جاری ہے۔

      انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران فوج اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم چھڑ گیا جس کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔  ان کہنا تھا کہ زخمی فوجی اہلکار بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئے۔ شہید فوجی جوانوں کی شناخت 26 سالہ رائفل مین وکرم سنگھ نیگی ساکن تہری گڑھوال اترا کھنڈ اور27 سالہ رائفل مین یوگمبر سنگھ ساکن چمولی اترا کھنڈ کے بطور ہوئی ہے۔

      دہشت گردوں کے ساتھ تصادم میں ہندوستانی فوج کے 2 جوان شدید طور پر زخمی ہوگئے تھے۔ Twitter/ANI)

      بیان میں کہا گیا کہ قوم ان بہادر فوجیوں کی مرہون منت ہے اور ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ بتادیں کہ پونچھ کے ہی سرنکوٹ کے ڈھیرا کی گلی علاقے میں 11 اکتوبر یعنی پیر کے روز سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان چھڑنے والے ایک تصادم میں ایک افسر سمیت پانچ فوجی جوان جاں بحق ہو گئے تھے

      جمعرات کی دیر رات دہشت گردوں کے ساتھ تصادم میں ہندوستانی فوج کے 2 جوان شدید طور پر زخمی ہوگئے تھے۔ رپورٹس کے مطابق بدھ کی دیر شام فوج کو علاقے میں دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد فوج نے مقامی پولیس کے ساتھ مل کر پورے علاقے کو گھیر لیا اور دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی۔
      اس سے قبل پیر کو راجوری سیکٹر کے پیر پنجال رینج میں دہشت گردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے پانچ جوان شہید ہوگئے تھے۔ شہیدوں میں ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر اور 4 فوجی شامل تھے۔ حادثہ سے متعلق محکمہ دفاع کے ترجمان نے بتایا تھا کہ گھات لگائے بیٹھے دہشت گردوں نے سیکورٹی اہلکاروں پر جارحانہ فائرنگ کردی تھی، جس کے بعد پانچ جوان زخمی ہوگئے تھے۔ زخمی جوانوں کو اسپتال لے جایا گیا، لیکن ان کو بچایا نہیں جاسکا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: