جموں و کشمیر: سنگیوٹے میں لوگوں نے سادگی سے منائی عید، شہید جوانوں کیلئے کی خاص دعا

جموں و کشمیر: سنگیوٹے میں لوگوں نے سادگی سے منائی عید، شہید جوانوں کیلئے کی خاص دعا ۔  (ANI File)

جموں و کشمیر: سنگیوٹے میں لوگوں نے سادگی سے منائی عید، شہید جوانوں کیلئے کی خاص دعا ۔ (ANI File)

Poonch Terror Attack : جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں سنگیوٹے کے سرحدی مضافاتی علاقے میں ہفتہ کو عید کی کچھ خاص رونق نظر نہیں آئی ۔ مقامی لوگ کچھ ہی دن پہلے ہوئے دہشت گردانہ حملہ کو لے کر غمزہ نظر آئے ، جس میں افطار کیلئے سامان لے جارہے فوج کے ٹرک پر دہشت گردوں نے گھات لگا کر حملہ کردیا تھا ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Jammu and Kashmir, India
  • Share this:
    پونچھ : جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں سنگیوٹے کے سرحدی مضافاتی علاقے میں ہفتہ کو عید کی کچھ خاص رونق نظر نہیں آئی ۔ مقامی لوگ کچھ ہی دن پہلے ہوئے دہشت گردانہ حملہ کو لے کر غمزہ نظر آئے ، جس میں افطار کیلئے سامان لے جارہے فوج کے ٹرک پر دہشت گردوں نے گھات لگا کر حملہ کردیا تھا ۔ اس دہشت گردانہ حملے میں پانچ ہندوستانی جوان شہید ہوگئے تھے ۔ سنگیوٹے کی آبادی 3500 سے زیادہ ہے اور 60 فیصد سے زیادہ مرد سابق فوجی ہیں ۔ سنگیوٹے سرپنچ مختیار خان بتایا کہ ہم نے عید سادگی سے منائی ہے۔ ہم نے صرف نماز ادا کی ۔ ہمارے افطار کیلئے سامان لا رہے جوانوں کی شہادت سے لوگ کافی غمزد ہیں ۔

    سرپنچ مختیار خان نے دہشت گردانہ حملہ کی مذمت کی اور کہا کہ پورے گاوں نے صرف نماز ادا کی ، مگر  خاموش رہنے کا فیصلہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ شہید جوانوں کیلئے خاص دعائیں کی گئیں ۔ ہندوستانی فوج اور جوانوں کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمعرات کی شام گاوں میں افطار کا پروگرام تھا اور جوان بھیمبر گلی کیمپ سے ٹرک سے سبزیاں، پھل اور دیگر سامان لا رہے تھے، تبھی ان پر بھاٹا دھورین میں حملہ میں ۔

    سرپنچ خان نے کہا کہ جوان انسداد دہشت گردی مہم کیلئے تعینات راشٹریہ رائفلز کی ایک یونٹ کا حصہ تھے  پورا گاوں فوج کے ساتھ کھڑا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عید کی نماز کے بعد ہم اپنے گھروں میں ہیں اور رشتہ داروں کے گھر جانے ، میٹھائیاں تقسیم کرنے، نئے کپڑے پہننے یا بچوں کو باہر لے جانے جیسا کوئی جشن نہیں ہوا ، جیسا کہ عید کے پہلے دن ہوتا ہے ۔

    یہ بھی پڑھئے: جموں و کشمیر: دہشت گردانہ حملہ کے بعد راجوری پونچھ کے سبھی سرحدی علاقوں میں الرٹ جاری


    یہ بھی پڑھئے: پونچھ حملہ: دہشت گردوں کی تلاش میں فوج، گھنے جنگل میں ڈرون، تلاشی کتوں اور ہیلی کاپٹر سے سرچ آپریشن



    ایک دیگر مقامی شخص عامر خان نے کہا کہ دہشت گردانہ حملے کے بعد انہوں نے ایک تعزیتی جلسہ کا انعقاد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس میں لوگوں نے عید پروگرام کو صرف نماز تک محدو رکھنے کا فیصلہ کیا ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: