فوج کے ٹرک پر 'اسٹکی بم' سے ہوا تھا حملہ، دہشت گردوں نے اے کے 47 سے کی تھی 36 راؤنڈ فائرنگ، 2 گرینیڈ بھی داغے

فوج کے ٹرک پر 'اسٹکی بم' سے ہوا تھا حملہ

فوج کے ٹرک پر 'اسٹکی بم' سے ہوا تھا حملہ

Poonch Terror Attack: جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں فوج کے ٹرک پر دہشت گردانہ حملے میں بڑی جانکاری سامنے آئی ہے۔ دہشت گردوں نے فوجی ٹرک کو اڑانے کے لیے اسٹکی بم کا استعمال کیا جس کے ثبوت ملے ہیں۔ فوج کی گاڑی پر بم نصب کرنے کے بعد دہشت گردوں نے تقریباً 36 راؤنڈ فائرنگ کی تھی۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Jammu and Kashmir, India
  • Share this:
    پونچھ: جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں فوج کے ٹرک پر دہشت گردانہ حملے میں بڑی جانکاری سامنے آئی ہے۔ دہشت گردوں نے فوجی ٹرک کو اڑانے کے لیے اسٹکی بم کا استعمال کیا جس کے ثبوت ملے ہیں۔ فوج کی گاڑی پر بم نصب کرنے کے بعد دہشت گردوں نے تقریباً 36 راؤنڈ فائرنگ کی تھی۔ مذموم واقعہ کو انجام دینے والے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن تیزی سے جاری ہے۔ اس کے ساتھ ہی پونچھ میں دہشت گردانہ حملے کے سلسلے میں کل 5 لوگوں کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔

    ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کی تلاش کے لیے ڈرون، سنیفر ڈاگ (کھوجی کتے) اور ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ تقریباً 9 گھنٹے تک نیشنل سیکورٹی گارڈ (این ایس جی) کی ٹیم نے دہشت گردانہ حملے کی جانچ کی ہے۔ اس کے ساتھ اس پورے واقعہ کی ہر ایک کڑی کی مسلسل چھان بین کی جا رہی ہے۔ حملے کے بارے میں مرکزی وزیر مملکت جتیندر سنگھ نے کہا کہ تمام حالات پر بات ہوئی ہے اور اس پر ہمارا موقف کیا ہوگا اس پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔

    خالصتان کے حامی امرت پال سنگھ پکڑا گیا، پنجاب کے موگا سے ہوا گرفتار، بھیجا جائے گا ڈبرو گڑھ جیل

    ہندوستانی فضائیہ نے لداخ کی جنسکار وادی کے گاوں سے بزرگ خاتون کو کیا ایئرلفٹ، پہنچایا اسپتال

    بتا دیں کہ جمعرات کو دہشت گردوں نے روز افطاری کے لیے گاؤں میں پھل لے جانے والے فوج کے ٹرک پر حملہ کر دیا۔ جس کی وجہ سے ٹرک میں آگ لگ گئی اور پانچ فوجی شہید ہو گئے۔ جبکہ ایک نوجوان بری طرح جھلس گیا۔

    شہید ہونے والے فوجیوں میں سے چار کا تعلق پنجاب سے تھا۔ موگا ضلع کے چرک گاؤں کے لانس نائک کلونت سنگھ، فتح گڑھ کے ہرکشن سنگھ، لدھیانہ ضلع کے چنکوئیاں گاؤں کے حولدار مندیپ سنگھ اور بٹھیاں ضلع کے باگھا گاؤں کے سپاہی سیوک سنگھ نے ویرگتی حاصل کی۔ ان شہداء کی جسد خاکی جب ان کے آبائی گاؤں پہنچی تو وہاں کہرام مچ گیا۔ ہر کوئی ان بہادر سپاہیوں کو الوداعی دینے کے لیے پہنچا ہوا تھا۔
    Published by:sibghatullah
    First published: