ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

امرناتھ یاترا 2021 کے سلسلے میں تیاریوں کو حتمی شکل، ایل جی کے پرنسپل سکریٹری نتیشور کمار نے پہلگام میں تیاریوں کا لیا جائزہ

اس سال کی امرناتھ جی یاترا کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کی غرض سے انتظامیہ کافی متحرک ہے اور مرکزی زیر انتظام والی یونین ٹریٹری جموں کشمیر میں تمام متعلقین یاترا کے خوش اسلوب و پرامن انعقاد کے لئے تیاریوں میں مصروف ہوگئے ہیں۔ اس سلسلے میں پرنسپل سکریٹری برائے ایل جی۔ نتیشور کمار نے ڈویژننل کمشنر پی ،کے پولے کے ہمراہ پہلگام کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور امرناتھ یاترا کے حوالے سے تمام تر تیاریوں کا جائزہ لیا۔

  • Share this:
امرناتھ یاترا 2021 کے سلسلے میں تیاریوں کو حتمی شکل، ایل جی کے پرنسپل سکریٹری نتیشور کمار نے پہلگام میں تیاریوں کا لیا جائزہ
امرناتھ یاترا 2021 کے سلسلے میں تیاریوں کو حتمی شکل، ایل جی کے پرنسپل سکریٹری نتیشور کمار نے پہلگام میں تیاریوں کا لیا جائزہ

جموں کشمیر: اس سال کی امرناتھ جی یاترا کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کی غرض سے انتظامیہ کافی متحرک ہے اور مرکزی زیر انتظام والی یونین ٹریٹری جموں کشمیر میں تمام متعلقین یاترا کے خوش اسلوب و پرامن انعقاد کے لئے تیاریوں میں مصروف ہوگئے ہیں۔ اس سلسلے میں پرنسپل سکریٹری برائے ایل جی نتیشورکمار نے ڈویژنل کمشنر پی، کے پولے کے ہمراہ پہلگام کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور امرناتھ یاترا کے حوالے سے تمام تر تیاریوں کا جائزہ لیا۔

انہوں نے یہاں کے متعلقہ افسران کے ساتھ ایک میٹنگ میں شری امرناتھ جی یاترا 2021 کے آسانی سے انعقاد کے لئے پیش کی جانے والی تیاریوں کا جائزہ لیا۔  یاترا آفیسر و ڈپٹی کمشنر اننت ناگ ، ڈاکٹر پیوش سنگلا نے پرنسپل سکریٹری کو یاترا پلان کے بارے میں بتایا کہ سیکورٹی، رہائش، صحت، راشن، پینے کے پانی اور دیگر سہولیات کے بارے میں امرناتھ یاتریوں کو ہر طرح کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے ہمالیائی پربتوں میں واقع مقدس غار تک ایک  کامیاب یاترا کے لئے منصوبہ کو آسانی سے انجام دینے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

اسسٹنٹ یاترا آفیسر و سی ای او پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی، مشتاق احمد سمنانی نے اجلاس کو پہلگام  محور پر دستیاب سہولیات کے علاوہ یاتریوں کی تعداد میں متوقع اضافے کے پیش نظر کی جانے والی سہولیات سے بھی آگاہ کیا۔ پرنسپل سکریٹری نے افسران پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ ہموار اور کامیاب یاترا کے لئے تمام ٹرانزٹ اور بیس کیمپوں ، ٹھہرنے والے اسٹیشنوں اور راستوں پر مناسب انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ہر طرح کا اقدام اٹھائیں۔

پولیس اور نیم فوجی دستوں، صحت، آر اینڈ بی ، فائر اینڈ ایمرجنسی، جل شکتتی، ٹرانسپورٹ، ریونیو، آرڈی ڈی، پی ڈی ڈی، ایم سی، پی ڈی اے، جنگلات، خوراک، مزدوری، انیمل ہیسبنڈری اور دیگر محکموں کے افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ مطلوبہ سہولیات کو جاری رکھیں۔ نتیشور کمار نے یاتریوں کی مدد کے لئے شہری دفاع کے رضاکاروں کا مناسب ڈریس کوڈ طلب کیا ہے تاکہ وہ آسانی سے شناخت کۓ جا سکے اور اس کے علاوہ سم کارڈوں اور دیگر ضروری اشیاء کے لۓ خصوصی کائوکس کے قیام کے بھی قابل ہوں۔

یاتریوں کی طبی نگہداشت کو یقینی بنانےکے لئے، انہوں نے متعلقہ افسران سےکہا کہ وہ سنگین مقامات پر وینٹیلیٹر کی سہولیات کو بڑھانے کے علاوہ ہائی ٹیک مشینری کے مراکز قائم کریں۔ اس میٹنگ میں ایس ایس پی اننت ناگ، اے ڈی سی اننت ناگ، سی ای او شیرائن بورڈ، ایس ای ایس جل شکتی، پی ڈی ڈی، ایس ڈی ایم پہلگام اور سول، سیکورٹی اور انجینئرنگ محکموں کے دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔ بعد میں نتیشورکمار نے یاترا کےدوران اہم ترین بیس کیمپ نن ون کا تفصیلی معائنہ کیا، جہاں ایڈیشنل سی ای او، شرائن بورڈ نے انہیں کیمپ کے کام کے بارے میں آگاہ کیا۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Apr 03, 2021 10:51 PM IST