ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

امرناتھ یاترا کے سلسلے میں تیاریوں کو حتمی شکل دینے کا آغاز، ڈی سی اننت ناگ نے جنوبی کشمیر کے یاترا ٹرانزٹ کیمپوں کا کیا معائنہ

اس سلسلے میں ڈی سی اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا جو کہ ضلع یاترا افسر بھی ہیں نے جنوبی کشمیر کے میر بازار اور قاضی گنڈ میں قائم کۓ جانے والے یاترا ٹرانزٹ کیمپوں کا دورہ کیا اور وہاں پر درکار بنیادی ڈھانچے کو قائم کرنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

  • Share this:
امرناتھ یاترا کے سلسلے میں تیاریوں کو حتمی شکل دینے کا آغاز، ڈی سی اننت ناگ نے جنوبی کشمیر کے یاترا ٹرانزٹ کیمپوں کا کیا معائنہ
اس سلسلے میں ڈی سی اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا جو کہ ضلع یاترا افسر بھی ہیں نے جنوبی کشمیر کے میر بازار اور قاضی گنڈ میں قائم کۓ جانے والے یاترا ٹرانزٹ کیمپوں کا دورہ کیا اور وہاں پر درکار بنیادی ڈھانچے کو قائم کرنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

جنوبی کشمیر :- اس سال کی شری امرناتھ جی یاترا کے سلسلے میں تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لۓ جموں کشمیر کے چیف سکریٹری بی آر سبرامنیم کی جانب سے بدھ کے روز ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد یاترا کے لئے درکار بنیادی ڈھانچے کو قائم کرنے کی تیاریوں میں سرعت لائی گئی ہے اور اس سلسلے میں تیاریوں کو حتمی شکل دینے کےلئے انتظامیہ نے زمینی سطح پر کوششیں تیز کر لی ہیں۔ اس سلسلے میں ڈی سی اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا جو کہ ضلع یاترا افسر بھی ہیں نے جنوبی کشمیر کے میر بازار اور قاضی گنڈ میں قائم کۓ جانے والے یاترا ٹرانزٹ کیمپوں کا دورہ کیا اور وہاں پر درکار بنیادی ڈھانچے کو قائم کرنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔


اننت ناگ کے ایف سی آئی گوڈاون میر بازار اور والنٹ فیکٹری قاضی گنڈ میں قائم کۓ جانے والے شری امرناتھ یاتریوں کےلئے یہ پہلے ٹرانزٹ کیمپ ہونگے جہاں پر یاتریوں کی رہائش کے حوالے سے انتظامات کرنے کے عمل کا باضابطہ طور پر آغاز ہوا ہے۔ڈی سی کے ہمرا ایس ایس پی اننت ناگ امتیاز حسین ، اے ڈی سی اننت ناگ ، ایس ای ہائیڈرولکس اور آر اینڈ بی ، ایس ڈی ایم ڈورو ، سی ایم او اننت ناگ / کولگام ، اے ڈی فوڈ ، پی ڈی ڈی عہدیدار اور دیگر متعلقہ سول اور پولیس افسران موجود تھے۔ اس موقع پر افسران کی ٹیم نے دیگر سہولیات کے علاؤہ سیکورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور یاتریوں چکی حفاظت بکو ممکن بنانے کےلئے سیکورٹی کے ہر اعتبار پر تبادلہ خیال ہوا۔

میر بازار ٹرانزٹ کیمپ میں ، ڈی سی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ 4000 سے زیادہ امرناتھ یاتریوں کی رہائش کے لئے گنجائش کو بڑھانے کے لئے ایک منظم طریقہ کارکو اپنائیں۔

انہوں نے تمام مقامات پر بجلی کی مناسب سہولیات کے ساتھ مطلوبہ نمبروں اور پارکنگ والے علاقوں میں اچھے معیار کے ٹوائلٹ کی فراہمی کی بھی ہدایت کی۔ پانی کی مناسب نکاسی کو یقینی بنانے کے لئے ، انہوں نے متعلقہ آر اینڈ بی افسران سے کہا کہ وہ راستوں کی مرمت کے علاوہ نکاسی آب کا موثر نظام بھی قائم ۔"


اخروٹ فیکٹری قاضی گنڈ میں متعلقہ افراد کو اسی طرح کی ہدایات دی گئیں تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ ہموار اور کامیاب امر ناتھ جی یاترا کے لئے پہلے سے موجود سہولیات میں اضافہ کیا جائے۔ اس موقع پر ڈی سی نے یاتریوں کو ان کے آسان اور خوشگوار سفر کے لئے بنا خلل اور بنا پریشانی خدمات اور سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا۔
Published by: Sana Naeem
First published: Mar 25, 2021 10:44 PM IST