سرینگر میں ڈل جھیل کے کنارے پر واقع ایس کے آئی سی سی میں اجلاس کی تیاریاں زوروں پر
محکمہ ٹورزم کے اعلیٰ افسران ، لیکس ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران ہر چیز کوعالمی معیار کے مطابق رَکھ پَرکھ رہےہیں ۔ مقصد ہیکہ ملک کے ساتھ ساتھ کشمیر کو بہترین انداز میں پیش کیا جاسکے ۔
جی ٹونٹی کا اجلاس ویسےتو پورے ملک کے لئے ایک تاریخی موقع ہے ہی، لیکن جموں کشمیر میں ٹورزم کے لحاظ سے یہ اجلاس کئی معنوں میں اہمیت کا حامل ہے۔ سرینگر میں ڈل جھیل کے کنارے پر واقع ایس کے آئی سی سی میں اجلاس کی تیاریاں زوروں پر ہیں ۔ ایس کے آئی سی سی میں ویسے توروز ہی کوئی نہ کوئی بڑی تقریب ہوتی ہے۔ لیکن اس تقریب کی تاریخی اہمیت کو مدنظررکھتے ہوئے تیاریوں میں کوئی کسر باقی نہ رہے۔ اس لئے سرکاری افسران ہر چیز کو باریک بینی سے دیکھ رہے ہیں۔
محکمہ ٹورزم کے اعلیٰ افسران ، لیکس ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران ہر چیز کوعالمی معیار کے مطابق رَکھ پَرکھ رہےہیں ۔ مقصد ہیکہ ملک کے ساتھ ساتھ کشمیر کو بہترین انداز میں پیش کیا جاسکے ۔ ڈل جھیل کو مزید خوبصورت بنانے کے لیے لیکس ڈیولمنٹ اتھارٹی پوری طرح چوکس ہے۔ ڈائریکٹر ٹورزم راجہ یعقوب فاروق اور لیکس ڈیولمپنٹ اتھارٹی کے وائس چئیرمین ڈاکٹر بشیر احمد بٹ نے خودیہاں کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ فلم 'دی کیرالہ اسٹوری' 37 ممالک میں دیکھی جائے گی، ادا شرما نے مداحوں کو کہا 'شکریہ'
سکیورٹی ایجنسیاں بھی اس میٹنگ کو کامیاب بنانے کے لیے الرٹ ہے۔ ایس کے آئی سی سی کے اندر اور آس پاس پورے علاقے کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔ جی ٹوئنٹی اجلاس کیلئے کشمیر میں تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔ سرینگر گلمرگ ہائی وے کے دونوں اطراف، سڑکوں، پارکوں اور عمارتوں کو جاذب نظر بنایا جارہاہے۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔