نئی دہلی: صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو (Draupadi Murmu) نے جموں وکشمیر (Jammu Kashmir) کے گرجر مسلم برادری سے تعلق رکھنے والے غلام نبی کو راجیہ سبھا (Rajya Sabha) رکن کے طور پر نامزد کیا ہے۔ گزٹ آف انڈیا میں 10 ستمبر کو شائع ہونے والی وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق یہ نامزدگی کی گئی ہے۔
اس میں وضاحت کی گئی ہے کہ ہندوستان کے آئین کے آرٹیکل 80 کے سیکشن (3) کے ساتھ شق (1) کی ذیلی دفعہ (a) کے ذریعے عطا کردہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ایک نامزد شخص کی ریٹائر ہونے کے سبب خالی ہوئی سیٹ کو پُر کرنے کے لئے راجیہ سبھا میں غلام علی کو نامزد کرتی ہے۔
یہ ممکنہ پہلی بار ہوا ہے کہ جموں وکشمیر کے گرجر مسلم برادری کے کسی رکن کو ایوان بالا کے لئے نامزد کیا گیا ہو۔ اس قدم کو اہم مانا جا رہا ہے۔ اس کمیونٹی کو قانون ساز اداروں میں بہت کم نمائندگی حاصل تھی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔