உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نیو انڈیا کو فٹ انڈیا بنانے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کریں گے وزیر اعظم نریندر مودی 

    اس موقع پر مملکتی وزیر نے کہا کہ کشمیر کے نوجوانوں میں قوم کی تعمیر میں شراکت کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے اور اسے صحیح اور تعمیری طریقے سے استعمال کرنے کے لیے مناسب پلیٹ فارم مہیا کرنے کی ضرورت ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
    مرکزی وزیر مملکت برائے یوتھ افیئرز اینڈ اسپورٹس اینڈ ہوم افیئر نشیت پرامانک نے ڈائریکٹر جنرل یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس غضنفر علی کے ہمراہ گلمرگ کلب میں منعقدہ اسپورٹس پروگرام میں شرکت کی۔ منعقدہ تقریب میں مختلف طالب علموں نے یوگا اور مختلف رنگارنگ تمدنی و ثقافتی پروگرام پیش کئے۔ اس موقع پر مملکتی وزیر نے کہا کہ کشمیر کے نوجوانوں میں قوم کی تعمیر میں شراکت کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے اور اسے صحیح اور تعمیری طریقے سے استعمال کرنے کے لیے مناسب پلیٹ فارم مہیا کرنے کی ضرورت ہے۔

    وزیر نے یہ دورہ مرکزی حکومت کے خصوصی عوامی آؤٹ ریچ پروگرام کے حصے کے طور پرکیا جس کا مقصد زمینی سطح پر عوامی آراء کو اجاگر کرنا ہے۔ گلمرگ میں اس تقریب کا اہتمام محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس بارہمولہ اور دیگر متعلقہ حکام کے اشتراک سے ہواہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر قوم کا مستقبل اس کے نوجوانوں پر منحصر ہوتا ہے اور انہیں قوم کی بہتری کے لیے اپنے کردار کی نشاندہی کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

    پرامانک نے کہا کہ یوگا، جس کی ابتدا ہمارے ملک سے ہوئی ہے ، عالمی سطح پر اسے اب تسلیم کیاگیا۔ اور اسے ہمارے نصاب میں شامل کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ انہیں آج بہت ہی خوشی ہوئی کہ دنیا بھر میں مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں کشمیری بچوں نے یوگا کے گر دکھائے ۔

    نیوز18اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے نشیت پرامانک نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی کا جو خواب ہے کہ نیو انڈیا کو فٹ انڈیا بنانا ہے اس خواب کو یہاں بھی شرمندہ تعبیر کیا جارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ کہ کشمیر آنے پر انہیں پتہ چلا کہ یہاں کے بچوں میں کتنا یوگا کرنے اور سیکھنے کاکتنا شوق ہے۔یہ منظر دیکھ کر انہیں بے حد خوشی ہوئی۔ یہ یہاں کے بچے یوگااور دوسرے کھیل سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ اس منعقدہ تقریب کے موقع پر ڈپٹی کمشنر بارہمولہ بھوپندر کمار ، ڈائریکٹر جنرل یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس غضنفر علی ، ایس ایس پی بارہمولہ رئیس محمد بھٹ سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: