உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پی ایم مودی کا جموں۔کشمیر کی ترقی و خوشحالی کو یقینی بنانے کا وعدہ حقیقت میں تبدیل ہوتا آرہا ہے نظر: ہردیپ سنگھ پوری

     سرینگر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم کی طرف سے جموں و کشمیر کی ترقی کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کی بدولت یہاں کے عوام کاملک سے رشتہ مزید مظبوط ہورہا ہے۔

    سرینگر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم کی طرف سے جموں و کشمیر کی ترقی کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کی بدولت یہاں کے عوام کاملک سے رشتہ مزید مظبوط ہورہا ہے۔

    سرینگر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم کی طرف سے جموں و کشمیر کی ترقی کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کی بدولت یہاں کے عوام کاملک سے رشتہ مزید مظبوط ہورہا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir, India
    • Share this:
      رمیش امباردار:
      پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا جموں و کشمیر کی ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنانے کا وعدہ حقیقت میں تبدیل ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ سرینگر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم کی طرف سے جموں و کشمیر کی ترقی کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کی بدولت یہاں کے عوام کاملک سے رشتہ مزید مظبوط ہورہا ہے۔ انہوں نے اسبات پر خوشی کا اظہار کیا کہ حقیقی معنوں میں جموں و کشمیر میں بنیادی سطح پر عوامی فلاحی اسکیمیں روبہ عمل لائی جارہی ہیں جنکا براہ راست فایدہ یہاں کے عوام کو مل رہا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ مرکزی سرکار کی طرف سے جموں و کشمیر سے دفعہ تین سو ستھر ختم کئے جانے کی بدولت ہی غیر ریاستی اور غیر ملکی سرمایہ کار جموں و کشمیر میں سرمایہ لگا رہے ہیں۔

      انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ترقی کے نئے دور کی صُبح طلوع ہوئی ہے اور جموں و کشمیر کے لئے پچیس نئے نیشنل ہائی وے پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے جن پر گیارہ ہزار سات سو اکیس کروڑ روپئے کی لاگت آئے گی۔ وزیر نے کہا کہ یو ٹی میں سات نئے میڈیکل کالجوں کے قیام کی بھی منظوری دی گئی ہے اور میڈیکل سیٹوں کو پانچ سو سے بڑھاکر نو سو پچپپن کر دیا گیا ہے۔ ہر دیپ سنگھ پوری نے کہا کہ جموں اور دلی کے درمیان وندے بھارت ایکسپریس نامی ریل گاڑی شروع کی گئی ہے جس کا یہاں کے عوام کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کی سیر پر آنے والے سیاحوں کو فائدہ مل رہا ہے۔

      فتوے سے لیکر شادی تک، ثانیہ مرزا کی زندگی میں رہے کئی تنازعات، اور اب۔۔۔۔


      ایم ایس دھونی آئی پی ایل کو بھی کہنے جارہے ہیں الوداع! BCCI دے سکتا ہے بڑی ذمہ داری

      پیٹرولیم کے وزیر نے کہا کہ جموں و کشمیر یو ٹی میں پی ایم اوجولا کے تحت بارہ لاکھ کے قریب نئے ایل پی جی کنیکشن بھی فراہم کئے گئے ہیں اور اسکے علاوہ پچاس ہزار مکانات وزیر اعظم آواس یوجنا کے تحت منظور کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں ان دنوں دنیا کے مختلف ممالک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قلت پائی جارہی ہے وہیں بھارت میں یہ اشیا وافر مقدار میں دستیاب ہیں۔ اس سے پہلے مرکزی وزیر نے جموں و کشمیر یو ٹی میں جاری مختلف مرکزی سکیموں کی پیش رفت کا جائیزہ لیتے ہوئے افسران پر زور دیا کہ وہ سبھی سکیموں کی وقت پر تکمیل کو یقینی بنا کر ان سکیموں کا فائیدہ جلد سے جلد عوام تک پہنچائیں۔ انہوں نے لوگوں کومرکز کی طرف سے شروع کی گئی مختلف فلاحی سکیموں کا فایدہ اٹھانے کے لئے آگے آنے کو کہا اور لوگوں کو یقین دلایا کہ مرکزی سرکار جموں و کشمیر کے عوام کی اقتصادی حالت کو بہتر بنانے کے لئے تمام جروری اقدامات کرے گی۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: