உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں وکشمیر: بہی باغ کولگام دوہرے قتل کیس میں مجرمین کے خلاف فیصلہ، مجرمین کو سنائی گئی عمرقیدکی سزا

    بہی باغ کولگام دوہرے قتل کیس میں مجرمین کو ملی سزا ، کورٹ نے میاں بیوی کے قتل میں مجرمین کو سنائی عمر قید کی سزا

    بہی باغ کولگام دوہرے قتل کیس میں مجرمین کو ملی سزا ، کورٹ نے میاں بیوی کے قتل میں مجرمین کو سنائی عمر قید کی سزا

    پرنسپل ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ کولگام نے بہی باغ کولگام دوہرے قتل کیس معاملے میں مجرمین کو سزائے عمر قید با مشقت سنائی ہے جبکہ کورٹ نے ہدایت دی ہے کہ مہلوکین کے فرزند کو معاوضہ ادا کیا جائے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Kulgam, India
    • Share this:
    کولگام: جموں وکشمیر کے کولکام پرنسپل ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ نے بہی باغ کولگام دوہرے قتل کیس معاملے میں مجرمین کو سزائے عمر قید با مشقت سنائی ہے جبکہ کورٹ نے ہدایت دی ہے کہ مہلوکین کے فرزند کو معاوضہ ادا کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کورٹ میں زیر التواء اس معاملے میں تیرہ سال کے بعد پرنسپل سیشن جج کولگام طاپر خورشید رینا نے فیصلہ سنایا اور مجرمین کو مورد الزم ٹہراتے ہوئے انہیں عمر قید کی سزا سنائی۔

    واضح رہے کہ سال دوہزارنو میں بہی باغ علاقے میں دل دہلانے والا واقعہ پیش آیا، جس میں میاں بیوی کا بیہمانہ قتل کیا گیا اور ملزمین نے دونوں لاشوں کو ٹھکانے لگایا۔ مہلوکین کی شناخت شیراز احمد شاہ اور اس کی اہلیہ جمیلہ اختر کے بطور ہوٙئی تھی۔

    تاہم پولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کی اور جلد ہی ملزمین کو سلاخوں کے پیچھے دھکیلا ساتھ ہی دونوں لاشوں کو برآمد کیا گیا۔ یہ معاملہ پرنسپل سیشن کورٹ کولگام میں گزشتہ تیرہ سال سے زیر التو تھا اورکورٹ نے آج اپنا فیصلہ سنایا۔

    متاثرین نے کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا جبکہ پراسیکوشن نے اسے جوڈیشل تاریخ میں ایک اور سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ متاثرین کو انصاف فراہم کیا گیا۔ وکیل مثتغیث ایڈوکیٹ ارشد بابا نے اس فیصلے کو تاریخ ساز قرار دیا اور کہا کہ متاثرین کو انصاف فراہم ہوا۔ دوسری جانب، چیف پراسیکوٹنگ آفیسر کولگام اعجاز احمد نے بتایا کہ پراسیکویشن نے پہلے سے ہی اس کیس پر سنجیدگی سے کام کیا اور آج کورٹ نے اپنا فیصلہ سنایا۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: