உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Pulwama Encounter:جموں کشمیر کے پلوامہ میں انکاونٹر میں لشکر طیبہ کے 3ملی ٹنٹ ہلاک،24گھنٹوں میں دوسرا انکاؤنٹر 

    Youtube Video

    Encounters in Kashmir: کشمیر میں 24 گھنٹوں کے اندر یہ دوسرا انکاؤنٹر تھا۔ اس سے قبل ہفتہ کو کولگام میں سیکورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے ساتھ تصادم ہوا تھا۔ اس میں سیکورٹی فورسز نے جیش محمد کے دو دہشت گردوں کو مار گرایا۔ دو دنوں میں وادی میں مختلف مقابلوں میں 6 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

    • Share this:
    Pulwama Encounter:جموں کشمیر کے پلوامہ (Pulwama)میں سیکورٹی فورسس(Security Forces) کو ملی بڈی کامیابی ۔ سیکورٹی فورسس کے ساتھ ہوئے انکاؤنٹر (Encouner)لشکر طیبہ (Lashkar-e-Toiba)کے3 ملی ٹنٹ ہلاک ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ضلع پلوامہ کے پاہو علاقے میں سیکورٹی فورسس اور ملی ٹنٹوں کے درمیان انکاؤنٹر ہوا ۔ ۔ یہ انکاونٹر آج بعد دوپہر اسوقت شروع ہوا ۔ جب سیکورٹی فورسس نے پاہو علاقے میں ملی ٹنٹوں کی موجودگی کی اطلاع پر علاقے کا محاصرہ کیا ۔ اس دوران ایک رہایشی مکان میں چھپے ملی ٹنٹوں نے فورسس پر فائرنگ کی ۔ جس کے بعد فوج کی پچاس راشٹریہ رایفلز اور سی آر پی ایف کے علاوہ جموں کشمیر پولیس کی مشترکہ ٹیم نے پورے علاقے کا محاصرہ کیا اور گولیوں کے تبادلے میں 3ملی ٹنٹ ہلاک ہوگئے ہیں

    پاہو علاقہ سرینگر پلوامہ شاہراہ پر واقعہ ہے تاہم اس دوران شاہراہ ٹرایفک کی نقل و حرکت معمول کے مطابق جاری رہی ۔ اس انکاؤنٹر میں ہلاک ہوے ملی ٹنٹوں کی اگرچہ ابھی تک شناخت نہیں ظاہر کی گئی۔ تاہم ہلاک شدہ ملی ٹنٹوں میں ایک غیر ملکی بتایا جاتا ہے ۔

    یہ پھی پڑھیں

    حال ہی میں کاکہ پورہ ریلوے اسٹیشن پر آر پی ایف جوانوں پر ہوے حملے کے بعد جموں کشمیر پولیس نے فورسس کے ساتھ مل کر ملی ٹنٹوں کے خلاف کاروائیاں انجام دی ۔ جس میں آئی جی پولیس نےکہاکہ حملے میں ملوث ایک ملی ٹنٹ کو زندہ پکڈا گیا ہے جبکہ دوسرے کو جلد ہی گرفتار یا ہلاک کیا جاے گا۔ تصور کیا جارہا ہے کہ ہلاک ہوے تینوں ملی ٹنٹوں میں ایک آر پی ایف جوانوں کے حملے میں ملوث ہوسکتا ہے ۔

    آپ کو بتا دیں کہ کشمیر میں 24 گھنٹوں کے اندر یہ دوسرا انکاؤنٹر تھا۔ اس سے قبل ہفتہ کو کولگام میں سیکورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے ساتھ تصادم ہوا تھا۔ اس میں سیکورٹی فورسز نے جیش محمد کے دو دہشت گردوں کو مار گرایا۔ دو دنوں میں وادی میں مختلف مقابلوں میں 6 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
    Published by:Mirzaghani Baig
    First published: