J&K News: جموں و کشمیر میں مختلف مقامات پر این آئی اے کے چھاپے ، جانئے پورا معاملہ
Jammu and Kashmir: جموں و کشمیر کے مختلف مقامات پر این آئی اے نے چھاپے مارے ہیں ۔ جماعت اسلامی کے ضلع صدر سمیت دیگر کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے ہیں ۔
Jammu and Kashmir: جموں و کشمیر کے مختلف مقامات پر این آئی اے نے چھاپے مارے ہیں ۔ جماعت اسلامی کے ضلع صدر سمیت دیگر کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے ہیں ۔
پلوامہ : جموں و کشمیر (Jammu and Kashmir) کے مختلف مقامات پر این آئی اے نے چھاپے مارے ہیں ۔ جماعت اسلامی کے ضلع صدر سمیت دیگر کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق قومی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے آج جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ اور شوپیاں کے تقریبا چھ مقامات پر چھاپے مارے گئے ۔ ضلع پلوامہ کے تین مقامات پر این آیی اے کی خصوصی ٹیموں نے ضلع کے پینگلنہ اور گوسو کے علاوہ نائینہ دیہات میں چھاپے مارے ۔
پینگلنہ میں محکمہ صحت میں بطور ایکسرے ٹیکنیشین کام کررہے عبدالاحد بٹ کے مکان پر چھاپہ مارا گیا ، جوکہ کافی دیر تک جاری رہا ۔ اس دوران مکان کی تلاشی لی گئی اور بعد میں این آیی اے کی ٹیم نے عبدالاحد بٹ اور اس کے قریبی رشتہ دار تنویر احمد بٹ کو اپنی تحویل میں لیا۔
ضلع کے نائینہ علاقے میں این آیی اے کی خصوصی ٹیم نے فردوس احمد بٹ نامی نوجوان کے گھر پر چھاپہ مارا اور تلاشی کارروائی عمل میں لائی گئی ۔ فردوس اس وقت ملی ٹینسی کی واردات میں پلوامہ پولیس کی تحویل میں ہے ۔ تیسرا چھاپہ ضلع پلوامہ کے گوسو علاقے میں جماعت اسلامی کے سابق ضلع صدر پلوامہ سمیت تین کارکنوں کے رہائشی مکانوں پر مارا گیا ۔
سابق جماعت کے ضلع صدر غلام قادر وانی کے رہائشی مکان سے این آئی اے کی ٹیم تلاشی کارروائی کے دوران بینک ریکارڈ سمیت کچھ دستاویزات اپنے ساتھ لے گئی ۔ این آئی اے کی ٹیم نے سابق جماعت اسلامی ضلع صدر غلام قادر وانی کو بھی اپنی تحویل میں لیا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔