J&K News: پلوامہ میں پولیس نے سائبر کرائم کے حوالے سے اسکولوں میں شروع کی بیداری مہم
J&K News: پلوامہ میں پولیس نے سائبر کرائم کے حوالے سے اسکولوں میں شروع کی بیداری مہم
Jammu and kashmir News : جموں و کشمیر پولیس نے سائبر کرائم کے نئے رجحانات سے عام لوگوں اور خاص کر نوجوانوں کو آگاہ کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے سرکاری اور نجی اسکولوں میں سائبر کرائم سے متعلق بیداری پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ پولیس کی جانب سے پروفیسرز، لیکچررز، اساتذہ، طلبہ، بینک ملازمین کے علاوہ عام لوگوں کو مدعو کیا جاتا ہے۔
پلوامہ : نوجوان طالب علموں کو مختلف سائبر جرائم سے دور رکھنے کے لیے جموں کشمیر پولیس کی ایک بہترین پہل اسکولوں میں چلایی جارہی ہے ۔ جموں کشمیر کے ملی ٹنسی متاثر ضلع پلوامہ میں پولیس کی جانب سے طالب علموں میں پولیس کے ماہرین طلبہ کو سائبر کرایم سے آگاہ کررہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر پولیس نے سائبر کرائم کے نئے رجحانات سے عام لوگوں اور خاص کر نوجوانوں کو آگاہ کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے سرکاری اور نجی اسکولوں میں سائبر کرائم سے متعلق بیداری پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ پولیس کی جانب سے پروفیسرز، لیکچررز، اساتذہ، طلبہ، بینک ملازمین کے علاوہ عام لوگوں کو مدعو کیا جاتا ہے۔
بیداری مہم ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر پلوامہ کی سربراہی میں چلایی جارہی ہے ۔ سائبر جرائم پیشہ افراد کے ذریعہ کئے جانے والے آن لائن سائبر فراڈ کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جارہا ہے ۔ مقررین نے والدین کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بچے کی سماجی نشوونما میں والدین کی زیادہ ذمہ داری ہوتی ہے، کیونکہ وہ اپنے وارڈ کے پہلے اساتذہ اور رہنما کے طور پر کام کرتے ہیں۔
ایس ایچ او پی ایس پلوامہ نے انہیں سائبر خطرات/سرگرمیوں مثلاً شناخت کی چوری، کریڈٹ کارڈ فراڈ، ڈیٹا چوری، سائبر اسٹالنگ، لڑکیوں کی تذلیل، فحاشی پھیلانے وغیرہ کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔ اس کے بعد سائبر ماہرین نے یہ بھی معلومات فراہم کی کہ سائبر جرائم پیشہ افراد کس طرح انٹرنیٹ کے ذریعے سائبر کرائمز کو انجام دیتے ہیں۔
میلویئر، غیر قانونی معلومات، تصاویر یا دیگر مواد پھیلانے کے لیے کمپیوٹر یا آلات کے استعمال کے دوران سوشل میڈیا پلیٹ فارم، ویب سائٹس وغیرہ۔ شرکا کو ای کاپ ایپلیکیشن اور اس کی خصوصیات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔