உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News: پلوامہ میں سیکورٹی فورسیز نے پندرہ کلو وزنی بارودی مواد کیا ضبط، دو گرفتار

    J&K News: پلوامہ میں سیکورٹی فورسیز نے پندرہ کلو وزنی بارودی مواد کیا ضبط، دو گرفتار

    J&K News: پلوامہ میں سیکورٹی فورسیز نے پندرہ کلو وزنی بارودی مواد کیا ضبط، دو گرفتار

    Jammu and Kashmir: جموں و کشمیر کے پلوامہ میں سیکورٹی فورسیز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں پندرہ کلو وزنی بارودی سرنگ کو برآمد کرکے دہشت گردوں کے بڑے ممکن حملے کو ٹال دیا ہے ۔

    • Share this:
     پلوامہ : جموں و کشمیر کے پلوامہ میں سیکورٹی فورسیز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں پندرہ کلو وزنی بارودی سرنگ کو برآمد کرکے دہشت گردوں کے بڑے ممکن حملے کو ٹال دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع پلوامہ کے لیتر پولیس تھانہ کے تحت آنے والے آرملہ گاوں میں جموں و کشمیر پولیس اور فوج کے علاوہ سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے مصدقہ اطلاع کے بنا پر ملی ٹینٹوں کی جانب سے میوہ باغات میں رکھی گئی بارودی سرنگ کو تلاشی کارروائی کے دوران برآمد کیا ۔

     

    یہ بھی پڑھئے: جنگ بندی معاہدہ پر پابندی سے عمل جاری، سرحدی علاقوں میں خوشی کا ماحول


    اس سلسلہ میں سیکورٹی فورسیز نے دہشت گردوں کے دو قریبی ساتھیوں کی گرفتاری بھی عمل میں لائی ہے ۔ جموں و کشمیر پولیس کے آئی جی کشمیر زون وجے کمار نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جموں و کشمیر پولیس اور سیکورٹی فورسیز کی اس مشترکہ کارروائی سے ایک بڑے ملی ٹینٹ حملے کو پہلی ہی ٹال دیا گیا ہے ۔

     

    یہ بھی پڑھئے: کشمیر میں سال رواں اب تک 29 غیر ملکی دہشت گردوں سمیت 100 ہلاک


    اس سلسلہ میں پلوامہ پولیس نے لیتر تھانہ میں کیس درچ کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے ۔ پولیس کے ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ گرفتار شدہ ملی ٹینٹ اعانت کاروں سے بھی پوچھ تاجھ چل رہی ہے اور مزید گرفتاریاں متوقع ہے ۔

    سیکورٹی فورسیز نے اسے ملی ٹینٹوں کے خلاف بڑی کامیابی سے تعبیر کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ پندرہ کلو وزنی بارودی مواد سے بھاری مالی اور جانی نقصان ہوسکتا تھا ۔ تاہم سیکورٹی فورسیز اور پولیس کی چوکسی سے ایک بڑا ممکنہ ملی ٹینٹ حملہ ٹل گیا ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: