ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

پلوامہ حملے کی برسی پر دہشت گردانہ حملے کی سازش ناکام، جموں بس اڈے سے 7 کلو دھماکہ خیز مواد برآمد

جموں۔کشمیر میں پلوامہ حملے کی دوسری برسی (Pulwama Terror Attack Anniversary) پر ایسے ہی حملے کے دہشت گردوں کی ساز کو سکیورٹی فورسز نے ناکام کر دیا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے یہاں جموں میں ایک بس اسٹینڈ کے پاس اتوار کو سات کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔

  • Share this:
پلوامہ حملے کی برسی پر دہشت گردانہ حملے کی سازش ناکام، جموں بس اڈے سے 7 کلو دھماکہ خیز مواد برآمد
بتادیں کہ جموں۔کشمیر کے پلوامہ میں دو سال پہلے آج ہی کے دن جیش محمد کے ایک فدائین دہشت گرد نے سی آر پی ایف کے قافلے پر حملہ کیا تھا۔

جموں۔کشمیر میں پلوامہ حملے کی دوسری برسی (Pulwama Terror Attack Anniversary) پر ایسے ہی حملے کے دہشت گردوں کی ساز کو سکیورٹی فورسز نے ناکام کر دیا ہے۔ اس دوران جموں کشمیر پولیس کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے۔جموں کشمیر میں پاکستان کے منصوبے کو بنایا گیا ناکام بنا دیا گیا ہے۔ پلوامہ حملہ کی دوسری برسی کے موقع پر ملی ٹنٹوں کے ذریعے بڑی کاروائی کا منصوبہ تھا۔جموں میں بھاری مقدار میں دھماکو مادہ برآمد کیا گیا۔


سکیورٹی فورسز نے یہاں جموں میں ایک بس اسٹینڈ کے پاس اتوار کو سات کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔ اتنی بڑی تعداد میں دھماکہ خیز مواد کے پیچھے دہشت گردوں کی کوئی بڑی سازش کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔ حالانکہ سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے اس بارے میں فی الحال تفصیلی جانکاری کا انتظار ہے۔  وہیں جموں زون کے ڈائریکٹر جنرل پولیس مکیش سنگھ آج شام ایک پریس کانفرنس کرکے اس سلسلے میں تفصیلی معلومات دیں گے۔ جموںپولیس نے یہاں ایک شخص کو گرفتار بھی کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وہ وادی کشمیر کا رہنے والا ہے اور اسی کے نشاندہی پر دھماکہ خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد کیا گیا ہے۔


بتادیں کہ جموں۔کشمیر کے پلوامہ میں دو سال پہلے آج ہی کے دن جیش محمد کے ایک فدائین دہشت گرد نے سی آر پی ایف کے قافلے پر حملہ کیا تھا۔ اس حملے میں سی آر پی ایف کے 40 جوان شہید ہو گئے تھے۔ اس حملے کو دوسری برسی کے موقع پر سکیورٹی اہلکارون نے پورے راجیہ سبھا میں سکیورٹی کے بیحد سخت بندوبست ہوئی تھی اور اسی کا نتیجہ ہے کہ دہشت گردوں کی یہ سازش ناکام ہو گئی۔


آج پلوامہ حملے کی دوسری برسی ہے۔جموں کشمیرکے پلوامہ میں ہوئے جوانوں کی شہادت کوآج یادکیاجارہاہے۔ملک کے زیرانتظام کشمیر کے ضلع پلوامہ میں چودہ فروری دوہزار انیس کی سہ پہر تین بجے ایک فوجی قافلے پر ہونے والے خود کش حملے میں چالیس سی آر پی ایف جوان شہید ہو گئے تھے۔حملے کے بعدملک کی ایئر فورس نےچھبیس فروری کو پاک مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا۔بالا کوٹ ایئر اسٹرائک میں دہشت گردوں کے کیمپ کوتبادہ کیاگیا تھا۔
Published by: Sana Naeem
First published: Feb 14, 2021 02:19 PM IST