بی ایس این ایل کا 4 جی اور 5 جی اسٹیک ہندوستان میں تیار کیا گیا ہے۔
چناب پل کی حفاظت سے متعلق خدشات کا جواب دیتے ہوئے وزیر نے کہا کہ یہ پل زلزلے، تیز ہوا، سردی اور دیگر حالات سے محفوظ ہے۔ مشرقی لداخ میں رہنے والے لوگوں کی طرف سے نیٹ ورک کنیکٹیویٹی کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔
مرکزی وزیر ریلوے اشونی ویشنو (Ashwini Vaishnaw) نے ہفتہ کو سری نگر میں کہا کہ جموں و کشمیر اگلے سال کے آغاز تک ریل کے ذریعے باقی ہندوستان سے منسلک ہو جائے گا کیونکہ دنیا کے سب سے اونچے ریلوے پل چناب پل (Chinab bridge) کے تیار ہونے کے ساتھ بڑی رکاوٹیں دور ہو گئی ہیں۔ بارہمولہ-بڈگام ریلوے لائن کا معائنہ کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوری یا فروری 2024 تک ادھم پور-سری نگر-بارہمولہ روٹ پر ٹرین چلائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے ریلوے کے بنیادی ڈھانچے اور کنیکٹیویٹی کو تبدیل کر دیا ہے۔ ہمارا ڈریم پروجیکٹ ادھم پور، سری نگر، بارہمولہ کو جوڑنا ہے۔ ہم اس اہم پروجیکٹ کی نگرانی کر رہے ہیں۔ اس سال کے بجٹ میں وزیر اعظم مودی نے 6000 کروڑ روپے مختص کیے ہیں، اگر آپ اس کا موازنہ پچھلے بجٹ سے کریں تو بہت فرق ہے۔ اس سال 1.80 کروڑ سیاح یہاں آئے ہیں اور اس میں ریلوے کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔ حکومت برف باری اور شدید سردی سمیت سخت موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کشمیر کے لیے ایک مخصوص وندے بھارت ٹرین کو بھی ڈیزائن اور تیار کر رہی ہے۔ دنیا کا سب سے اونچا ریلوے پل جو دریائے چناب پر بنایا گیا ہے اور ایفل ٹاور سے بھی اونچا ہے، کامیاب تجربات کے ساتھ تیار ہے۔
چناب پل کی حفاظت سے متعلق خدشات کا جواب دیتے ہوئے وزیر نے کہا کہ یہ پل زلزلے، تیز ہوا، سردی اور دیگر حالات سے محفوظ ہے۔ مشرقی لداخ میں رہنے والے لوگوں کی طرف سے نیٹ ورک کنیکٹیویٹی کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے، جب کہ اطلاع ہے کہ چین نے ایل اے سی کے دوسری طرف رہائشیوں کے لیے کئی مواصلاتی ٹاورز قائم کیے ہیں۔
لداخ میں وادی گلوان تصادم کے بعد مقامی لوگوں کی طرف سے ایک نیا مطالبہ سامنے آیا ہے جن کا کہنا ہے کہ وہ وہاں تعینات فورسز کے لیے تیسری آنکھ بن سکتے ہیں اور موبائل کمیونیکیشن ان کی مدد کرے گی۔ وادی گلوان میں 20 ہندوستانی فوجی شہید کیے گئے۔
مشرقی لداخ میں نیٹ ورک کنیکٹیویٹی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں مرکزی وزیر مواصلات وشنو نے کہا کہ لداخ کے لیے تقریباً 500 نئے ٹاورز کی منظوری دی گئی ہے جس سے رابطے کو فروغ ملے گا۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔