உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    غلام نبی آزاد راجیہ سبھا میں PM مودی کے ایک ہی جذباتی بیان سے متاثر ہوگئے اور کانگریس کی طرف سے دی گئی ہر چیز کو بھول گئے : رجنی پاٹل

    غلام نبی آزاد راجیہ سبھا میں PM مودی کے ایک ہی جذباتی بیان سے متاثر ہوگئے اور کانگریس کی طرف سے دی گئی ہر چیز کو بھول گئے : رجنی پاٹل

    غلام نبی آزاد راجیہ سبھا میں PM مودی کے ایک ہی جذباتی بیان سے متاثر ہوگئے اور کانگریس کی طرف سے دی گئی ہر چیز کو بھول گئے : رجنی پاٹل

    Jammu and Kashmir : رجنی پاٹل نے آزاد پر الزام لگایا کہ وہ راجیہ سبھا میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ایک ہی جذباتی بیان سے متاثر ہوئے اور کانگریس کی طرف سے دی گئی ہر چیز کو بھول گئے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir | Jammu | Srinagar
    • Share this:
    جموں و کشمیر : جموں و کشمیر کانگریس کے نومنتخب صدر وقار رسول وانی نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کانگریس پارٹی کے رہنما جو غلام نبی آزاد کے وفادار ہیں وہ پارٹی چھوڑ دیں گے تاہم پارٹی کے قائدین اور دیگر کیڈر جو کانگریس پارٹی کے وفادار ہیں وہ کبھی پارٹی نہیں چھوڑیں گے۔ جموں ہوائی اڈے پر اپنی آمد پر نیوز 18 سے بات کرتے ہوئے وقار رسول وانی نے دعویٰ کیا کہ پارٹی زمینی سطح پر مضبوط ہے اور غلام نبی آزاد سمیت کچھ لیڈروں کے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ کیڈر اور کارکنان جنہوں نے آج میری جموں آمد پر میرا پرتپاک استقبال کیا۔ پارٹی کے صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ میرا جموں کا پہلا دورہ ہے۔ میں پارٹی کے کارکنوں کا مشکور ہوں، جنہوں نے آج میرا استقبال کیا۔ کانگریس پارٹی مضبوط تھی، مضبوط ہے اور مستقبل میں بھی مضبوط رہےگی۔

     

    یہ بھی پڑھئے: فوج کا بڑا سرچ آپریشن، علاقہ میں دیکھے گئے کئی مشتبہ افراد


    غلام نبی آزاد کے حق میں پارٹی کے بہت سے لیڈروں کے نکلنے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وانی نے کہا کہ جو لوگ غلام نبی آزاد کے وفادار ہیں وہ پارٹی چھوڑ دیں گے اور جو کانگریس کے وفادار ہیں وہ کبھی کانگریس کا دامن نہیں چھوڑیں گے۔ وقار رسول وانی نے کہاکہ  میں پارٹی کو مزید مضبوط کروں گا۔ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہ کیا یہ شوغلام نبی کے طے شدہ روڈ شو سے پہلے کانگریس کا چہرہ بچانے کی کوشش ہے۔ وقار رسول وانی نے کہا کہ ہر سیاسی لیڈر کو سیاسی ریلیاں منعقد کرنے کا حق ہے اور کانگریس پارٹی آزاد کے شیڈول شو سے خوفزدہ نہیں ہے۔ اے آئی سی سی انچارج جے اینڈ کے رجنی پاٹل جنہوں نے وقار رسول کے ساتھ نیوز 18 کے ساتھ ایک خصوصی بات چیت میں الزام لگایا کہ آزاد ایسے وقت میں چلے گئے جب انہیں پارٹی کے لئے کام کرنا چاہئے تھا جس نے انہیں کانگریس کے ساتھ وابستگی کے دوران سب کچھ دیا۔

     

    یہ بھی پڑھئے: جموں و کشمیر میں مضبوط سیاسی کھلاڑی کے طور پر ابھر رہے ہیں غلام نبی آزاد


    تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے استعفیٰ سے پارٹی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، ’’یہ پہلی بار نہیں ہے کہ کانگریس کو اس طرح کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،‘‘ کانگریس 125 سال پرانی پارٹی ہے اور اس نے وقتاً فوقتاً تمام چیلنجوں کا مقابلہ کیا ہے۔ وہ شخص (آزاد) جس نے کانگریس پارٹی کے ساتھ اپنی وابستگی کے دوران وزارتی عہدے، راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف اور دیگر اہم عہدوں کا لطف اٹھایا ہے، وہ کہہ رہے ہیں کہ اس نے جانے کو کہا ہے جو درست نہیں ہے۔ ایک ایسا وقت جب آزاد کو پارٹی کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے جس نے انہیں سب کچھ دیا ہے وہ پارٹی چھوڑ چکے ہیں۔

    رجنی پاٹل نے آزاد پر الزام لگایا کہ وہ راجیہ سبھا میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ایک ہی جذباتی بیان سے متاثر ہوئے اور کانگریس کی طرف سے دی گئی ہر چیز کو بھول گئے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ان کا مطلب یہ ہے کہ نریندر مودی اور بی جے پی نے کانگریس چھوڑنے اور نئی پارٹی بنانے کو کہا ہے تو رنجنی پاٹل نے کہا ’’مجھے نہیں معلوم، وقت بتائے گا‘‘۔ قابل ذکر ہے کہ رجنی پاٹل وقار رسول وانی کے ساتھ تھیں ، جو آج باضابطہ طور پر جموں پہنچے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: