உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    راجیو چندر شیخر کشمیر کے دورے پر، بڈگام میں طلبا کے ذریعے لگائے گئے اسٹالز لیا کا جائزہ

     انہوں نے آج وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے وہاں طلباء کے ذریعے لگائے گئے اسٹالز کا جائزہ لیا جہاں ہر طلباء نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا تھا۔

    انہوں نے آج وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے وہاں طلباء کے ذریعے لگائے گئے اسٹالز کا جائزہ لیا جہاں ہر طلباء نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا تھا۔

    انہوں نے آج وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے وہاں طلباء کے ذریعے لگائے گئے اسٹالز کا جائزہ لیا جہاں ہر طلباء نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا تھا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
    مرکزی وزیر برائے اسکل ڈیولپمنٹ اینڈ اینٹر پرینیئر شپ اور الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی راجیو چندرا شیخر کشمیر کے دورہ دورے پر ہیں۔ انہوں نے آج وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے وہاں طلباء کے ذریعے لگائے گئے اسٹالز کا جائزہ لیا جہاں ہر طلباء نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا تھا۔ آئ ٹی آئ بڈگام میں مرکزی وزیر نے بہترین کارکردگی کرنے والے طلباء کو سرٹیفکیٹ دے کر اعزاز سے نوازا۔ اس دوران الیکٹریک میکنیک، فیشن ڈیزائننگ، ڈیٹا اینٹری آپریٹرز، قالین فنکاروں کے علاوہ دیگر طلباء کو اعزاز سے نوازا گیا. راجیو چندر شیخر نے اس دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کے مستقبل کے لئے روڈ میپ تیار کرنا ہماری سرکار کا مقصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں کاروبار کے ساتھ ساتھ دیگر ادارے بھی کافی متاثر ہوئے مگر اب کورونا وائرس ویکسین نے ایک نئی زندگی دی یے اور ہم پھر سے ملک کی ترقی کے لئے کام کر رہے ہیں۔
    چندرا شیخر نے کہا کہ وزیر اعظم کا واحد مقصد ایکونومک گروتھ کے علاوہملک کے نوجوانوں کے مستقبل کے لئے اقدامات کرنا ہے۔ انہوں نے اس دوران کہا کہ آنے والے دو برسوں میں بی جے پی سرکار جموں کشمیر میں 60 ہزار کروڑ روپیہ انویسٹ کرے گی تاکہ یہاں کی اندسٹریز کو فروغ دیا جائے اور یہاں پر روزگار کے مواقع فراہم ہو سکے۔ چندرا شیخر نے یہ بھی کہا کہ رواں سال اپریل سے ستمبر تک ملک میں سکل ڈیولپمنٹ کے ذریعے آٹھ لاکھ نئی نوکریاں ابھری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری نوجوانوں کی سکل ڈیولپمنٹ کو ابھارنے کے لئے کام کرے گی تاکہ یہاں کے نوجوان بھی ایسی نوکریوں میں اپنا حصہ لیں گے۔

    آئ ٹی آئی کے بعد راجیو چندرا شیخر نے ڈی سی آفس کے نیو کانفرنس ہال میں انتظامیہ کے ساتھ اجلاس کا انعقاد کیا۔ اس دوران ضلع میں سکل ڈیولپمنٹ کے ساتھ ساتھ دیگر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا. انہوں نے حکام پر زور دیتے ہویے کہا کہ نوجوانوں کو سکل ڈیولپمنٹ کے بعد روزگار فراہم کرنے کے ذرائع فراہم کئے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: