راجوری میں جاری انکاؤنٹرکےدوران آرمی چیف اور راج ناتھ سنگھ آج کریں گےجموں کادورہ، یہ ہوگاخاص!
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ
ایک دفاعی ترجمان نے کہا کہ شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل دویدی راجوری کے کنڈی میں جاری آپریشن کی آپریشنل صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں جہاں عسکریت پسندوں کے ساتھ دوبارہ رابطہ قائم کیا گیا۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور آرمی چیف جنرل منوج پانڈے راجوری (Rajouri) کے کنڈی جنگلاتی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جاری تصادم کے درمیان سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے آج جموں کا دورہ کریں گے۔ شمالی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اپیندر دویدی نے آج صبح اڑان بھری اور جاری انسداد دہشت گردی آپریشن ’ترینترا‘ (Trinetra) کا جائزہ لیا۔
ایک دفاعی ترجمان نے کہا کہ شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل دویدی راجوری کے کنڈی میں جاری آپریشن کی آپریشنل صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں جہاں عسکریت پسندوں کے ساتھ دوبارہ رابطہ قائم کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل دویدی کو زمینی کمانڈروں نے آپریشن کے تمام پہلوؤں کے بارے میں بریفنگ دی۔ دریں اثنا کنڈی کے جنگلاتی علاقے میں سنیچر کی علی الصبح فائرنگ کے تازہ تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور ایک ممکنہ طور پر زخمی ہو گیا ہے۔ دہشت گردوں کے ساتھ 1.15 بجے کے قریب رابطہ قائم ہوا، جس کے نتیجے میں جب دہشت گردوں نے محاصرے سے فرار ہونے کی کوشش کی تو فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فوجی حکام کے مطابق صبح 5 بجے کے قریب محاصرے کو دوبارہ ایڈجسٹ کیا گیا اور گولی باری جاری رہی۔
جمعہ کی صبح کنڈی کے جنگلاتی علاقے میں دہشت گردانہ حملے میں پانچ فوجیوں کی جانیں گئیں، لیکن فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آیا یہ حملہ دہشت گردوں کے اسی گروپ نے کیا تھا جس نے 20 اپریل کو فوج کے ایک ٹرک پر گھات لگا کر پانچ فوجیوں کو ہلاک کردیا تھا۔ اس معاملے سے باخبر لوگوں نے ہندوستان ٹائمز کو بتایا کہ جمعہ کو مارے گئے فوجیوں میں سے چار 9 پیرا (خصوصی فورسز) کے کمانڈوز تھے جبکہ پانچواں ایک راشٹریہ رائفلز بٹالین سے تھا۔
فوج نے ان کی شناخت اکھنور سے حوالدار نیلم سنگھ، پالم پور کے نائیک اروند کمار، اتراکھنڈ کے گیرسین سے لانس نائک روچن سنگھ راوت، دارجلنگ سے پیرا ٹروپر سدھانت چھیتری اور ہماچل پردیش کے سرمور سے پیرا ٹروپر پرمود نیگی کے طور پر کی ہے۔
جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے راجوری میں ایک انکاؤنٹر کے دوران دہشت گردوں کے ذریعہ کئے گئے آئی ای ڈی دھماکے میں اپنی جانیں گنوانے والے پانچ فوجی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔