ترقی کے کاموں میں جموں و کشمیر آخر کیوں پچھڑ رہا؟ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہی یہ بات
ترقی کے کاموں میں جموں و کشمیر آخر کیوں پچھڑ رہا؟ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہی یہ بات۔ فائل فوٹو ۔
Ladakh News: ملک کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ آزادی کے بعد جموں و کشمیر میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی نہیں ہونے کی وجہ سے دہشت گردی لگاتار بڑھتی چلی گئی ۔
لداخ : ملک کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ آزادی کے بعد جموں و کشمیر میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی نہیں ہونے کی وجہ سے دہشت گردی لگاتار بڑھتی چلی گئی ۔ جمعہ کے روز انہوں نے لداخ میں بارڈر روڈز آرگنائزیشن کی طرف سے بنائے جارہے 75 پروجیکٹس کو ملک کے نام وقف کیا۔ ان پروجیکٹس کے تحت 45 برج، 27 سڑکیں، دو ہیلی پیڈ اور کاربن فری گھر بنائے جانے ہیں ۔ ان سبھی پروجیکٹس کی پہنچ سات ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام خطوں تک ہوگی ۔ ان میں سے 20 پروجیکٹ صرف جموں و کشمیر کے لئے ہیں۔ لداخ اور اروناچل پردیش میں 18، اتراکھنڈ میں 5 اور سکم، ہماچل پردیش، پنجاب اور راجستھان کیلئے 14 دیگر پروجیکٹس ہیں ۔
اس موقع پر مرکزی وزیر راجناتھ سنگھ نے کہا کہ سرکار کی کوششوں سے اب ان علاقوں میں امن اور ترقی کی نئی صبح ہورہی ہے ۔ ہمارا مقصد سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ترقی کو برقرار رکھنا ہے ۔ بہت جلد ملک کے دیہی اور دور دراز علاقے بھی ملک سے جڑ جائیں گے اور ہم سبھی مل کر ملک کو ترقی کی نئی بلندیوں پر لے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سرحد کے قریب رہنے والے لوگ ہماری حکمت عملی کا حصہ ہیں۔ سرحدی علاقوں میں انفراسٹرکچر کی ترقی زبردست رفتار سے ہو رہی ہے ۔
وزیر دفاع نے کہا کہ موسمی چیلنجز کے باوجود بی آر او نے اس ہدف کو حاصل کیا ۔
ان پروجیکٹ سے ملک کا سیکورٹی نظام مزید مضبوط ہوگا اور سرحدی علاقوں میں اقتصادی ترقی ہوگی ۔
ڈی ایس ۔ ڈی بی او روڈ پر 14 ہزار فٹ کی اونچائی پر بنا 120 میٹر لمبا شیوک سیتو توجہ کا مرکز ہے ۔
اس سیتو سے مسلح افواج کیلئے ضروری سامان پہنچانا آسان ہوجائے گا ۔
مشرقی لداخ میں ہینلے اور ٹھاکنگ میں بنائے جارہے ہیلی پیڈ ہندوستانی فضائیہ کی طاقت بڑھائیں گے ۔
ہینلے میں ہی بی آر او کاربن فری رہائش گاہ بنا رہا ہے ۔ یہ 19 ہزار فٹ کی اونچائی پر ہوگا ۔
اس میں خطرناک سرد موسم کے درمیان 75 جوان آرام کرسکیں گے ۔
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے چنڈی گڑھ میں بن رہے ہمانک ایئر ڈسپیچ کمپلیکس کا بھومی پوجن بھی کیا ۔
لیہہ میں بھی ایک بی آر او میوزیم بنایا جارہا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔