جموں و کشمیر: راجوری میں دہشت گردوں کے ساتھ انکاونٹر جاری، پانچ جوان شہید، انٹرنیٹ بند، دو دہشت گرد ڈھیر

جموں و کشمیر: راجوری میں دہشت گردوں کے ساتھ انکاونٹر جاری، پانچ جوان شہید، انٹرنیٹ بند، دو دہشت گرد ڈھیر

جموں و کشمیر: راجوری میں دہشت گردوں کے ساتھ انکاونٹر جاری، پانچ جوان شہید، انٹرنیٹ بند، دو دہشت گرد ڈھیر

Rajaouri Encounter: جموں و کشمیر کے راجوری ضلع کے کنڈی علاقہ میں ہوئے انکاونٹر میں فوج کے پانچ جوان شہید ہوگئے ہیں ۔ ایک زخمی جوان کی حالت سنگین بتائی جارہی ہے ۔ آپریشن کے دوران تین جوان زخمی ہوگئے تھے ۔ فی الحال علاقہ میں فوج کا آپریشن ابھی بھی جاری ہے ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Jammu and Kashmir | Rajouri | Jammu
  • Share this:
    راجوری: جموں و کشمیر کے راجوری ضلع کے کنڈی علاقہ میں ہوئے انکاونٹر میں فوج کے پانچ جوان شہید ہوگئے ہیں ۔ ایک زخمی جوان کی حالت سنگین بتائی جارہی ہے ۔ آپریشن کے دوران تین جوان زخمی ہوگئے تھے ۔ فی الحال علاقہ میں فوج کا آپریشن ابھی بھی جاری ہے ۔ احتیاط کے طور پر علاقہ میں انٹرنیٹ خدمات بھی بند کردی گئی ہے ۔ جمعہ کو سیکورٹی فورسیز اور دہشت گردوں کے درمیان انکاونٹر ہوا تھا ، جس میں ایک افسر سمیت چار جوان زخمی ہوگئے تھے ۔ زخمیوں جوانوں کا کمانڈ اسپتال اودھم پور لے جایا گیا ۔ راجوری ضلع کے بنیاری پہاڑی علاقہ کے ڈوک میں گولہ باری ہوئی ۔ اے ڈی جی پی جموں زون مکیش سنگھ نے تصدیق کی تھی کی کنڈی جنگلاتی علاقہ میں انکاونٹر جاری ہے ۔ راجوری ضلع کے کنڈی ٹولے کے کیسری علاقہ میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسیز کے درمیان مڈبھیڑ ہوئی ہے۔

    ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق راجوری انکاونٹر میں اب تک دو دہشت گرد مارے جاچکے ہیں ۔ کئی دہشت گردوں کے گھرے ہونے کی خبریں مل رہی ہیں۔ دہشت گرد دو گروپ میں ہیں ۔ ڈی جی پی دلباغ سنگھ بھی جائے واقعہ پر پہنچنے والے ہیں ۔

    ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے نیوز18 کو بتایا کہ پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے علاقہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خاص اطلاع ملنے پر محاصرہ کیا اور تلاشی مہم چلائی ۔ ڈی جی پی نے کہا کہ جیسے ہی سیکورٹی فورسیز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کی جانب بڑھی، چھپے ہوئے دہشت گردوں نے ان پر گولہ باری شروع کردی، جس کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے مڈبھیڑ شروع ہوگئی ۔ علاقہ میں دو سے تین دہشت گردوں کے پھنسے ہونے کا اندیشہ ہے۔

    بتادیں کہ حالیہ دنوں میں جموں وکشمیر میں سیکورٹی فورسیز اور دہشت گردوں کے درمیان انکاونٹرز ہوئے ہیں، جن میں بڑی تعداد میں دہشت گرد مارے گئے ہیں ۔ جموں و کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں جمعرات کو سیکورٹی فورسیز کے ساتھ انکاونٹر میں دو دہشت گرد مارے گئے تھے ۔ پولیس نے یہ جانکاری دی تھی ۔

    یہ بھی پڑھئے: جموں و کشمیر کے بارہمولہ میں پولیس کو ملی کامیابی، کارروائی کے دوران دو دہشت گرد ہلاک، یہ ہیں تمام تفصیلات


    یہ بھی پڑھئے: لیہہ میں مزدوروں کیلئے پبلک ٹوائلٹ بنانے کا مطالبہ، کھلے میں رفع حاجت سے ماحول ہوتا ہے آلودہ



    پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ شمالی کشمیر میں بارہمولہ ضلع کے وانی گام پئین کریری علاقہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی جانکاری ملنے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے سیکورٹی فورسیز نے جمعرات علی الصبح وہاں محاصرہ کیا اور تلاشی مہم شروع کی ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: