’رام سب کےدیوتا، اللہ نےانھیں بھیجاہے‘ جموں و کشمیرانتخابات سےقبل فاروق عبداللہ کابڑابیان! آخرکیاہےاس کےمعنی؟
جموں و کشمیرانتخابات سےقبل فاروق عبداللہ کابڑابیان! آخرکیاہےاس کےمعنی؟
جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور این سی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ (Dr Farooq Abdullah) نے ریاست میں آنے والے انتخابات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں جب جموں و کشمیر میں انتخابات کا اعلان ہوگا تو وہ عام آدمی کی توجہ ہٹانے کے لیے رام مندر کا افتتاح کریں گے۔
جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور این سی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ (Dr Farooq Abdullah) نے بی جے پی کو نشانہ بنایا اور کہا کہ پارٹی اقتدار میں رہنے کے لیے صرف بھگوان رام کا نام لیتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھگوان رام سب کے دیوتا ہیں اور انہیں اللہ نے لوگوں کو سیدھا راستہ دکھانے کے لیے بھیجا ہے۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ادھم پور میں پینتھرس پارٹی کی طرف سے منعقدہ ایک ریلی کے دوران بتایا کہ بھگوان رام صرف ہندو دیوتا نہیں ہیں۔ ہر ایک کو یہ تصور اپنے ذہن سے نکال دینا چاہیے۔ بھگوان رام ہر ایک کے دیوتا ہیں؛ چاہے وہ مسلمان ہو یا عیسائی یا امریکی یا روسی، جو ان پر یقین رکھتے ہیں، وہ ان کے دیوتا ہے۔ ایک ویڈیو میں فاروق عبداللہ نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک مصنف کے الفاظ کا حوالہ دیا، جن کا حال ہی میں انتقال ہوا اور کہا کہ ’’رام کو بھی اللہ نے لوگوں کو سیدھا راستہ دکھانے کے لیے بھیجا ہے۔ بی جے پی پارٹی اور اس کے بھگوان رام کے نام کے استعمال پر تنقید کرتے ہوئے عبداللہ نے کہا کہ جو لوگ آپ کے پاس آتے ہیں یہ کہتے ہیں کہ ہم صرف رام کے چیلے ہیں، وہ بے وقوف ہیں۔ وہ رام کے نام پر بکنا چاہتے ہیں۔ انہیں رام سے کوئی حقیقی محبت نہیں ہے، لیکن وہ اقتدار کی محبت کے لیے ایسا کرتے ہیں۔
Udhampur | I think when elections are announced in J&K they will inaugurate Ram temple to divert the attention of the common masses but Ram is for everyone. They wanted to sell Ram, but they didn’t love Ram. They wanted to remain in power at any cost: Farooq Abdullah at a rally pic.twitter.com/EuyY1HaG0i
جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور این سی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ (Dr Farooq Abdullah) نے ریاست میں آنے والے انتخابات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں جب جموں و کشمیر میں انتخابات کا اعلان ہوگا تو وہ عام آدمی کی توجہ ہٹانے کے لیے رام مندر کا افتتاح کریں گے۔ انہوں نے یونین ٹیریٹری میں انتخابات سے قبل لوگوں کو مذہبی پولرائزیشن کے خلاف بھی خبردار کیا اور کہا کہ وہ یہ جملہ استعمال کریں گے کہ ’انتخابات کے دوران ہندوؤں کو بہت خطرہ ہے‘ لیکن میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ اس کا شکار نہ ہوں۔
غیر بی جے پی جماعتوں کے درمیان اتحاد کے ضمن میں انہوں نے کہا کہ ہمارے اتحاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔ چاہے وہ کانگریس ہو، این سی، یا پینتھرس۔ ہم لوگوں کے لیے لڑیں گے اور مریں گے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ہم سب متحد رہیں گے۔ مزید برآں انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا استعمال کرتے وقت محتاط رہیں۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔