உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں سرینگر قومی شاہراہ پر جیسوال پل کے نزدیک پتھر سے ٹکرائی گاڑی، نوجوان کی موت

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی رامبن پولیس مقامی رضاکار تنظیم کیو آر ٹی، ایس ڈی آر ایف و سیکورٹی فورسز کے جوان موقع پر پہنچے اور زخمی شخص کو گاڑی سے نکال کر ضلع اسپتال رامبن منتقل کیا۔

    • Share this:
    جموں سرینگر قومی شاہراہ پر جیسوال پل کے نزدیک جموں سے وادی کشمیر جارہی ایک گاڑی زیر نمبر jk01ab4050 ایک بڑے پتھر کی زد میں آنے سے ایک نوجوان کی موت واقع ہوگئی جس کی پہچان عادل بشیر ریشی ولد بشیر احمد ساکنہ بیمنہ سرینگر ہوئی۔ وہیں اس کا دوسرا ساتھی نثار احمد ولد فیاض احمد ساکنہ بیمنہ سرینگر شدید طور سے زخمی ہوگیا ۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی رامبن پولیس مقامی رضاکار تنظیم کیو آر ٹی، ایس ڈی آر ایف و سیکورٹی فورسز کے جوان موقع پر پہنچے اور زخمی شخص کو گاڑی سے نکال کر ضلع اسپتال رامبن منتقل کیا۔
    اس دوران ضلع اسپتال رامبن میں ابتدائی علاج و معالجے کے بعد زخمی شخص کو صورہ اسپتال منتقل کیا گیا ۔ واضح رہے کہ ضلع رامبن میں آج بعد دوپہر کو مٹی کے تودے اور پتھر گرنے سے قومی شاہراہ ٹریفک کی نقل و حرکت کیلئے بند ہوگئی تھی۔ جس کے بعد پولیس نے ترجیحاتی بنیادوں پر درماندہ گاڑیوں کو پسی کے مقام سے نکالا۔

    واضح رہے کہ ضلع رامبن میں بھیانک سڑک حادثات سے ہونے والی اموات کا سلسلہ لگاتار جاری ہے اور عوام نے اس پر نیشنل ہائے وے اتھارٹی آف انڈیا کی کارکردگی پر سوال اٹھائے اور ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ قومی شاہراہ پر لگائے جارہی رقم کا از خود جائزہ لے۔ ڈی آئی جی ڈی کے آر رینج سنیل گپتا نے عوام سے اپیل کی کہ موسم خراب ہو نے کی صورتحال میں ایمرجنسی صورتحال کے بغیر شاہراہ پر سفر کرنے سے گریز کریں۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: