ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

پلوامہ میں انتظامیہ نے سرکاری دفاتر میں داخلے سے پہلے رپیڈ ٹیسٹ پروگرام شروع کیا

ٹیم کے انچارج ڈاکٹر نے کہا کہ پہلے مرحلے میں سرکاری دفاتر میں ٹیسٹ انجام دیے جائیں گے۔ جبکہ دوسرے مرحلے میں محکمہ صحت کی جانب سے پلوامہ کے مختلف علاقوں میں بھیڑ بھاڑ والی جگہوں پر ریپڈ ٹیسٹ کا پروگرام چلایا جائے گا۔

  • Share this:
پلوامہ میں انتظامیہ نے سرکاری دفاتر میں داخلے سے پہلے رپیڈ ٹیسٹ پروگرام شروع کیا
پلوامہ میں انتظامیہ نے سرکاری دفاتر میں داخلے سے پہلے رپیڈ ٹیسٹ پروگرام شروع کیا

پلوامہ۔ ضلع پلوامہ میں کورونا کے بڑھتے معاملوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اب ضلع انتظامیہ پلوامہ کی جانب سے مختلف سرکاری دفاتر میں داخلے سے قبل عام لوگوں کا RAPID ٹیسٹ کا پروگرام شروع کیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے پہلے مرحلے میں اُن سرکاری دفاتر میں ٹیسٹ کا عمل شروع کیا گیا جہاں عام لوگوں کا زیادہ آنا جانا ہوتا ہے ۔ بلاک میڈیکل آفیسر پلوامہ کی نگرانی میں یہ ٹسٹ کیے جارہے ہیں۔


اس حوالے سے بلاک میڈیکل آفیسر پلوامہ نے پلوامہ کے مختلف دفاتر میں خصوصی موبائل ہیلتھ کی ٹیمیں تعینات کی ہیں۔ ۔ محکمہ صحت کی ان خصوصی ٹیمیوں نے پلوامہ ڈی سی آفس اور کورٹ کمپلکس کے علاوہ تحصیل اور مونسپل کمیٹی کے دفاتر میں RAPID ٹسٹ کیے ۔  ٹیم نے گُذشتہ روز سے تقریبا پانچ سو کے قریب RAPID ANTIGEN TEST کیے ہیں ۔ ٹیم کے انچارج ڈاکٹر ریاض احمد نے کہا کہ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسوں کے سبب یہ عمل شروع کیا گیا ہے اور عام لوگوں کی سہولیات کے لیے موبائل ٹسٹنگ سہولیات رکھی ہے ۔ لیکن اُس کے باوجود بھی لوگ RAPID ANTIGENٹسٹ کرانے میں محکمہ کے عملے کے ساتھ تعاون نہیں کررہے ہیں جس کی وجہ سے کُچھ دقتیں بھی آرہی ہیں۔


تاہم ٹیم کے انچارج ڈاکٹر نے کہا کہ پہلے مرحلے میں سرکاری دفاتر میں ٹیسٹ انجام دیے جائیں گے۔ جبکہ دوسرے مرحلے میں محکمہ صحت کی جانب سے پلوامہ کے مختلف علاقوں میں بھیڑ بھاڑ والی جگہوں پر  RAPID  ٹیسٹ کا پروگرام چلایا جائے گا۔ ضلع پلوامہ میں تقریبا تین ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہیں جن میں  دو ہزار سے زائد افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں جبکہ  60 اموات بھی کورونا سے ہوئی ہیں۔


ڈسٹرکٹ اسپتال پلوامہ کے او پی ڈی کو بھی بند کردیا گیا ہے جس سے عام مریضوں کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔ ضلع انتظامیہ پلوامہ کی جانب سے عام لوگوں کی جانکاری کے لیے ضلع کے مختلف دیہی علاقوں میں اشتہاری مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Sep 12, 2020 08:00 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading