உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں وکشمیر: بی جے پی صدر رویندر رینا نے کہا- پاکستان اور قوم دشمن افراد امن بگاڑنے کے لئے کررہے ہیں عام شہریوں کی ہلاکتیں

    بی جے پی یوٹی کے صدر رویندر رینا نے بڑا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ جموں وکشمیر میں امن وامان کو درہم برہم کرنے کے لئے عام شہریوں کا قتل کرنے میں پاکستان اور قوم دشمن طاقتیں شامل ہیں۔

    • Share this:
    پلوامہ: بی جے پی یوٹی کے صدر رویندر رینا نے بڑا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ جموں وکشمیر میں امن وامان کو درہم برہم کرنے کے لئے عام شہریوں کا قتل کرنے میں پاکستان اور قوم دشمن طاقتیں شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، رویندر رینا نے حالیہ عام شہری ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کےساتھ مل کر کچھ قوم دشمن عناصر جموں وکشمیر میں امن وامان بگاڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    رویندر رینا نے آج ضلع پلوامہ کے گڈورہ علاقہ میں حالیہ دنوں مشتبہ دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید کئے گئے پولیس جوان کانسٹیبل ریاض احمد کے گھر جاکر تعزیت کرنے کے بعد میڈیا کے ساتھ بات کرتے ان خیالات کا اظہار کیا۔ رویندر رینا نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ عام شہریوں اور بے گناہوں کے خون بہانے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

    رویندر رینا نے پارٹی کے ضلع صدر پلوامہ سجاد رینا کے ہمراہ اس سے قبل شہید پولیس اہلکار ریاض احمد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی کے ساتھ ساتھ حکومت اس دکھ میں ان کے ساتھ ہے۔

    واضح رہے کہ حالیہ دنوں نامعلوم دہشت گردوں نے چاڈورہ بڈگام میں پی ایم پکیج کے تحت تحصیل آفس چاڈورہ میں کام کر رہے کشمیری پنڈت راہل بٹ کو آفس میں ہی گولی مارکر جان بحق کردیا۔ جبکہ جمعہ کی صبح کو ضلع پلوامہ کے گڈورہ علاقے میں جموں وکشمیر پولیس کے کانسٹیبل ریاض احمد کو اس وقت شہید کیا گیا جب وہ اپنے معصوم بچے کو اسکول بس میں روانہ کرکے گھر کے باہر کھڑے تھے۔ عام شہریوں کی ہلاکت پر جموں وکشمیر کے ہر حصے سے عام لوگوں نے مذمت کی اور مرکز کے ساتھ ساتھ یوٹی حکومتوں سے عام شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: