ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

دہشت گردوں کے ساتھ پکڑے گئےڈی ایس پی دویندرسنگھ سے پوچھ گچھ کرےگی آئی بی اور را، چھینا جا سکتا ہے صدر جمہوریہ میڈل

میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ کار میں سوار دہشت گردوں کے ساتھ ڈی ایس پی دویندر سنگھ (DSP Davinder Singh) نے12 لاکھ روپئےکا معاہدہ کیا تھا۔ اس کے بدلے وہ ان دہشت گردوں کو محفوظ چنڈی گڑھ پہنچانے والا تھا۔

  • Share this:
دہشت گردوں کے ساتھ پکڑے گئےڈی ایس پی دویندرسنگھ سے پوچھ گچھ کرےگی آئی بی اور را، چھینا جا سکتا ہے صدر جمہوریہ میڈل
ڈی ایس پی دیویندر سنگھ کو جنوری 2020 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ کلگام ضلع میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس آفیسر دیویندر نگھ کو دو دہشت گردوں کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔ فائل فوٹو

نئی دہلی: جموں وکشمیر میں ہفتہ کو حزب المجاہدین کے دہشت گردوں کے ساتھ پکڑے گئے پولیس افسر دویندر سنگھ (DSP Davinder Singh) پر شکنجہ کسنے والا ہے۔ ذرائع کے مطابق دویندر سنگھ سےجلد ہی انٹلی جنس بیورو (آئی بی) اور را کی ٹیم پوچھ گچھ کرنے والی ہیں۔ اس کے علاوہ کہا جارہا ہے کہ دویندر سنگھ کا صدر جمہوریہ میڈل بھی چھینا جا سکتا ہے۔


وزارت داخلہ کو دی گئی جانکاری


ذرائع کے مطابق، دویندر سنگھ کو گرفتار کرنےکے بعد جموں وکشمیر پولیس نے وزارت داخلہ کے افسران سے ملاقات کی ہے۔ وزارت کو کلگام کے انکاؤنٹر اور دویندر سنگھ کے دہشت گردوں کے ساتھ ساز بازکی تمام اطلاعات بھی دے دی گئی ہیں۔ جلد ہی آئی بی اور را کے افسران دویندر سنگھ سے پوچھ گچھ کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ بھی کہا جارہا ہےکہ اس پولیس افسر کا میڈل بھی چھینا جا سکتا ہے۔ واضح رہےکہ گزشتہ سال 15 اگست کو انہیں صدر جمہوریہ بہادری میڈل (Presidents Gallantry medal) ملا تھا۔


12 لاکھ کا سودا

میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا جارہا ہےکہ کار میں سوار دہشت گردوں کے ساتھ ڈی ایس پی نے 12 لاکھ روپئےکا معاہدہ کیا تھا۔ اس کے بدلے وہ ان دہشت گردوں کو محفوظ چنڈی گڑھ پہنچانے والا تھا۔ کہا جارہا ہےکہ اس معاہدے کو پورا کرنےکےلئے دویندر سنگھ نے آفس سے چار دنوں کی چھٹی بھی لی تھی۔

کیسے پکڑا گیا ڈی ایس پی دویندر سنگھ

جموں وکشمیر پولیس نے ہفتہ کو پولیس افسر دویندر سنگھ اور دہشت گردوں کو اس وقت پکڑا، جب یہ تینوں ایک ساتھ ایک کار میں سوار تھے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حزب المجاہدین کے دو موسٹ وانٹیڈ دہشت گرد پیچھےکی سیٹ پر بیٹھے تھے، جبکہ کار ڈی ایس پی دویندر سنگھ چلا رہا تھا۔ پکڑے گئے دہشت گردوں میں حزب المجاہدین کا ٹاپ کمانڈر نوید بابو ہے۔ اس کے علاوہ دوسرا دہشت گرد الطاف تھا۔ ڈی ایس پی کے گھر سے دو اے کے -47 رائفل اور گرینیڈ ملے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سال 2004 میں پارلیمنٹ حملے میں قصوروار افضل گرو نے دعویٰ کیا تھا کہ دویندرسنگھ نے انہیں محمد نام کے ایک شخص کو دہلی میں کرائے پرگھر اور کار خرید کر دینےکو کہا تھا۔ محمد بھی پارلیمنٹ پر حملے میں شامل تھا۔ جبکہ افضل گرو کو سال 2013 میں پھانسی دے دی گئی تھی۔
First published: Jan 13, 2020 04:50 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading