کپواڑہ: 8 تاریخ تک امیدواروں کی قسمت ای وی ایم میں بند، 100 سالہ برزگ خاتون نے ڈالا ووٹ
کپواڑہ: 8 تاریخ تک امیدواروں کی قسمت ای وی ایم میں بند، 100 سالہ برزگ خاتون نے ڈالا ووٹ
Jammu and Kashmir : سخت ترین سردی کے باوجود آج کپواڑہ ضلع کے ڈی ڈی سی نشست درگمولہ کی دوبارہ پولنگ میں ایک 100 سالہ برزگ خاتون نے پولنگ مرکز پہنچ کر اپنے ووٹ کا استعمال کرکے جمہوری عمل میں شرکت کی۔
کپواڑہ : سخت ترین سردی کے باوجود آج کپواڑہ ضلع کے ڈی ڈی سی نشست درگمولہ کی دوبارہ پولنگ میں ایک 100 سالہ برزگ خاتون نے پولنگ مرکز پہنچ کر اپنے ووٹ کا استعمال کرکے جمہوری عمل میں شرکت کی۔ پولنگ پرامن ماحول میں دن کے دو بجے ختم ہوئی ۔ حلقہ میں 42 پولنگ اسٹیشنوں کا قیام عمل میں لایا گیا تھا ۔ دس ہزار سے زائد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ کئی پولنگ مراکز پر نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ تعمیر و ترقی کیلئے اپنے ووٹ کا استمال کررہے ہیں ۔ تاکہ علاقہ میں تعمیراتی پروجیکٹوں کی تعمیر ہوسکے ۔ کئی نوجوانوں نے پہلی مرتبہ اپنے ووٹ کا استمال کرکے جمہوری نظام میں قدم رکھا ۔ پولنگ مراکز پر خواتین بزرگوں اور نوجوانوں کی قطاریں نظر آرہی تھیں۔ پورے ضلع میں پولنگ خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی اور کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہیں آیا۔ اس طرح سے دو سال سے التوا میں پڑی درگمولہ نشت پر بالآخر تذبذب ختم ہوا اور اب لوگوں کو آٹھ تاریخ تک انتطار کرنا ہوگا، جس دن ووٹوں کی گنتی ہوگی اور یہ پتہ چلے گا کہ کون سا امیدوار لوگوں کا دل جیت گیا اور برقی پٹاروں میں کس کے سر پر تاج ہوگا۔
اب کی بار اس ووٹنگ میں ووٹروں کیلئے مشکل یہ تھا کہ پی ڈی پی آزاد امیدوار کے حق میں مہم چلا رہی تھی اور ایک عام نشان پر لوگوں سے ووٹ مانگ رہی تھی ۔ جبکہ پپلیز کانفرنس پی ڈی پی کے نشان پر ووٹ مانگنے پر مجبور ہوئی، جس کی وجہ امیدواروں کے ساتھ ساتھ عام ووٹرس بھی پریشان تھے ۔
اب دیکھتے ہیں کہ ایک دوسرے کے انتخابی نشان کے استمال کو لے کر کون سی پارٹی ووٹروں کو لبھانے میں کامیاب ہوئی ہے، اس کا فیصلہ اٹھ تاریخ کو صاف ہوجائے گا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔