உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News: سرینگر میں ریکارڈ بارش، جون اور جولائی میں 122 سال کا ٹوٹا ریکارڈ 

    J&K News: سرینگر میں ریکارڈ بارش، جون اور جولائی میں 122 سال کا ٹوٹا ریکارڈ 

    J&K News: سرینگر میں ریکارڈ بارش، جون اور جولائی میں 122 سال کا ٹوٹا ریکارڈ 

    Jammu and Kashmir : موسمیاتی مایرین کے مطابق ان دو مہینوں میں یہاں 233 ملی میٹر بارش ہوئی، جو پچھلے 122 سال میں سب سے زیادہ ہے۔ ریکارڈ کے مطابق اس مقدار میں پچھلی بار 1901 میں بارش ہوئی تھی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir | Jammu | Srinagar
    • Share this:
    سرینگر : جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں جون اور جولائی مہینے میں اس بار ریکارڈ بارشیں ہوئی ہیں۔ موسمیاتی مایرین کے مطابق ان دو مہینوں میں یہاں 233 ملی میٹر بارش ہوئی، جو پچھلے 122 سال میں سب سے زیادہ ہے۔ ریکارڈ کے مطابق اس مقدار میں پچھلی بار 1901 میں بارش ہوئی تھی۔ جون اور جولائی مہینے میں سرینگر میں 110.9 ملی میٹر اوسط بارش ہوتی ہے، لیکن اس بار اس میں 107 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔

     

    یہ بھی پڑھئے: جموں و کشمیر میں ہر گھر ترنگا مہم زوروں پر، اپوزیشن اور بی جے پی آمنے سامنے


    مانسون کے پہلے مہینے یعنی جون میں سرینگر میں 107.9 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ اوسط یہ بارش 42 ملی میٹر ہوتی تھی۔ جولائی مہینے میں 122 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جو اوسط سے دوگُنا زیادہ ہے۔ پورے جموں و کشمیر کی بات کریں تو اس مانسون میں 28 فیصد زیادہ بارشیں درج کی گئی ہیں۔  کشمیر کے بڈگام ضلع میں سب سے زیادہ 147 فیصد بارش ہوئی ہے جبکہ جنوبی کشمیر کے شوپیاں میں اوسط سے 35 فیصد کم بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

     

    یہ بھی پڑھئے: جموں و کشمیر میں دواہم سرنگوں کےپروجیکٹوں کی تیاری کامنصوبہ، ٹینڈرزکوکیاگیامدعو


    واضح رہے کہ کشمیر میں مارچ کے مہینے میں زیادہ بارشیں ہوتی ہیں، لیکن اس بار مارچ میں کافی کم بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے چلتے محکمہ زراعت نے کنڈی علاقوں میں دھان کی پنیری نہ لگانے کا مشورہ دیا تھا ۔ کئی علاقوں میں لوگوں نے دھان کے کھیتوں میں مکی اور دالوں کی بوائی کی ۔

    پہلے مارچ میں گرمی اور پھر گرما میں موسم کے اچانک مزاج بدلنے سے عام لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے ۔ اس بار جون اور جولائی میں کافی لوگ بیمار بھی ہوئے اور ماہرین ارضیات اسے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے تعبیر ک ررہے ہیں۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: