உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News: گلمرگ میں پہنچ رہے ہیں ریکارڈ سیاح، ہوٹل مالکان اور کاروباری نظر آرہے ہیں خوش

    J&K News: گلمرگ میں پہنچ رہے ہیں ریکارڈ سیاح، ہوٹل مالکان اور کاروباری نظر آرہے ہیں خوش

    J&K News: گلمرگ میں پہنچ رہے ہیں ریکارڈ سیاح، ہوٹل مالکان اور کاروباری نظر آرہے ہیں خوش

    Jammu and Kashmir : سیاحتی مقام گلمرگ میں کئی برسوں کے مقابلے میں رواں سال ریکارڈ تعداد میں سیاح سیر پر آرہے ہیں۔ محکمہ سیاحت کے اعداد و شمار کے مطابق رواں برس پہلی جنوری سے تئیس مئی تک چار لاکھ ستانوے ہزار چھ سو چھیالیس سیاحوں نے گلمرگ کی سیر کی۔ جبکہ دوہزار اکیس میں پورے سال میں چھ لاکھ اٹھارہ ہزار پچہترسیاح ہی وارد گلمرگ ہوئے۔

    • Share this:
    گلمرگ : وادی کشمیر میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور ہر روز ہزاروں کی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی سیاح سیرو تفریح کے لیے کشمیر کے ساتھ ساتھ وارد گلمرگ ہو رہے ہیں۔ سیاحتی مقام گلمرگ میں کئی برسوں کے مقابلے میں رواں سال ریکارڈ تعداد میں سیاح سیر پر آرہے ہیں۔ محکمہ سیاحت کے اعداد و شمار کے مطابق رواں برس پہلی جنوری سے تئیس مئی تک چار لاکھ ستانوے ہزار چھ سو چھیالیس سیاحوں نے گلمرگ کی سیر کی۔ جبکہ دوہزار اکیس میں پورے سال میں چھ لاکھ اٹھارہ ہزار پچہترسیاح ہی وارد گلمرگ ہوئے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹورزم گلمرگ  جاوید الرحمان نے نیوز18 اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں برس کے چار مہینوں میں ہی ریکارڈ تعداد میں سیاح آرہے ہیں۔

    جاوید الرحمان نے کہا کہ " یہ ایسی جگہ ہے جہاں سال بھر یہاں ٹورزم چلتا رہتا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ لوگ یہاں آئیں، کشمیر آئیں اور یہاں کی جو خوبصورتی ہے، یہاں کے جو نظارے ہیں اور یہاں کی جو مہمان نوازی ہے اور دستکاری اس سے لطف اندوز ہوں"۔ جو سیاح گلمرگ آتے ہیں وہ گلمرگ گنڈولہ کی سواری کے بغیر اپنی سیر کو ادھورا مانتے ہیں۔ گلمرگ کیبل کار کے اعدادوشمار کے مطابق رواں سال کے بیس مئی تک تین لاکھ سنتالیس ہزار سیاحوں نے گنڈولہ کی سواری کی۔ جبکہ سال دوہزار اکیس میں چار لاکھ چوبیس ہزار سیاحوں نے گنڈولہ کی سواری کی تھی ۔

     

    یہ بھی پڑھئے: اب پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کی پاکستانی عدلیہ کی تعریف، کہی یہ بڑی بات


    منیجنگ ڈائریکٹر گلمرگ کیبل کار وچیف ایکزیکٹیو افسر گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی غلام جیلانی زرگر نے نیوز18 اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ "بیس مئی گزشتہ سال کے مقابلے میں بہت زیادہ سیاحوں نے گنڈولہ کی سواری کی۔ بہت زیادہ تعداد میں سیاح یہاں آتے ہیں اور ہم کوشش کرتے ہیں کہ انہیں بہتر سے بہتر سہولیات پہنچائی جائیں اور گنڈولہ میں مزید سہولیات کو بہم رکھنے کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ غیر ملکی سیاح بھی خاصی تعداد میں گلمرگ آرہے ہیں۔ ان چار مہینوں میں دو سو غیر ملکی سیاح گلمرگ پہنچےہیں۔ جبکہ گزشتہ سال صرف پندرہ سیاحوں نے گلمرگ کی سیر کی۔

    بیرونی ممالک سے آنے والے زیادہ تر سیاحوں کی تعداد بنگلہ دیش، سنگاپور اور ملیشیا سے ہے ۔ جبکہ ملک کی دیگر ریاستوں سے آنے والے زیادہ تر سیاحوں کا تعلق ریاست مہاراشٹر، گجرات اور بنگال سے ہے۔ محکمہ سیاحت اور کیبل کار سیاحوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹورزم گلمرگ جاوید الرحمان نے کہا کہ "بیرونی ممالک سے بھی سیاح یہاں آرہے ہیں میں کل ہی ایک ٹور آپریٹر سے بات کررہا تھا ، انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سیاح یہاں سے متعلق تمام جانکاری جمع کررہے ہیں اور یہاں آنے کے لئے بکنگ کررہے ہیں۔ میں پیغام دیتا ہوں کہ کشمیر آئیں اور یہاں ہم آپ کی مہمان نوازی کرنے کے لیے منتظر ہیں اور آپ کے استقبال کے لئے تیار ہیں۔

     

    یہ بھی پڑھئے: شہید پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ اور پولیس کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کی پہل


    جسمانی طور خاص افراد کے لئے اب گلمرگ گنڈولہ کی سواری کرنے کے لیے ریمپ تیار کیاجائے گا۔ منیجنگ ڈائریکٹر گلمرگ کیبل کار وچیف ایکزیکٹو افسر گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی غلام جیلانی زرگر نے نیوز18 اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ "گلمرگ گنڈولہ کی سواری کرنے کے لئے جسمانی طور پر خاص سیاحوں کے لئے اب گلمرگ گنڈولہ میں ریمپ اور وہیل چیئر کی سہولیات دستیاب رکھی جائیں گی۔ جسمانی طور پر خاص سیاح ریمپ اور وہیل چیئر کے ذریعہ سے گلمرگ گنڈولہ کی سواری بغیر پریشانی کے کرسکیں۔ گلمرگ میں سیاح یہاں کی قدرتی خوبصورتی، گنڈولہ کی سواری اور یہاں کے لوگوں کی مہمان نوازی کی خوب تعریفیں کرتے ہوئے تھکتے نہیں۔

    دہلی سے آئی ہوئی ایک خاتون سیاح نے نیوز18 اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ "ہم دہلی سے گلمرگ آئے ہیں، یہاں گنڈولہ کی سواری کی۔ پورا گلمرگ گھومے، کافی مزہ آیا۔ یہاں لوگ بھی کافی اچھے لگے"۔ ایک اور سیاح نے نیوز18 اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ وہ انتہائی خوش ہیں کہ انہوں نے زمین پر جنت دیکھی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو یہاں آنا چاہئے اور اس خوبصورتی کا نظارہ کرنا چاہئے۔

    سیاحوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافے سے ہوٹل مالکان بھی کافی خوش ہیں۔ ان دنوں ہوٹلوں میں پوری طرح بکنگ ہے۔ امید یہی کی جارہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ سیاح کشمیر آئیں۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: