ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

بڑی خبر! جموں و کشمیر پولیس میں ہوں گی 800 سب انسپکٹروں کی تقرریاں

Jammu and Kashmir News : یوٹی میں جموں و کشمیر پولیس میں آٹھ سو سب انسپیکٹروں کی تقرریوں کو ایل جی منوج سنہا نے منظوری دی ہے ، جس پر یہاں کے مقامی پڑھے لکھے نوجوانوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔

  • Share this:
بڑی خبر! جموں و کشمیر پولیس میں ہوں گی 800 سب انسپکٹروں کی تقرریاں
جموں و کشمیر پولیس میں آٹھ سو سب انسپیکٹروں کی تقرریوں کو ایل جی منوج سنہا نے منظوری دی ہے ۔

جموں: جموں و کشمیر یوٹی میں اب سروس سلیکشن بورڈ کے تحت پولیس ، فائر سروس اور جیل پولیس میں تقرریاں ہوں گی ۔ یوٹی انتظامیہ نے لیا بڑا فیصلہ ہے ۔ یوٹی بننے کے بعد اب جموں و کشمیر میں پہلی بار سروس سلیکشن بورڈ کے تحت پولیس میں تقرریاں ہوں گی ۔ یوٹی میں جموں و کشمیر پولیس میں آٹھ سو سب انسپیکٹروں کی تقرریوں کو ایل جی منوج سنہا نے منظوری دی ہے ، جس پر یہاں کے مقامی پڑھے لکھے نوجوانوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔


پلوامہ کے ایک نوجوان گرمیت سنگھ نے نیوز 18 کو بتایا کہ بورڈ کے تحت تقرریوں سے حق داروں کو اپنا حق ملے گا ۔ وہیں سرینگر کے ایک نوجوان لطیف احمد کا کہنا ہے کہ کئی بار پولیس میں سب انسپکٹر پوسٹ کے لئے انٹرویو کوالیفائی کرنے کے بعد بھی انہیں نوکری حاصل نہیں ۔ ادھر جموں کے انیل کمار نے کہا کہ بورڈ کے ذریعہ تقرریوں میں رشوت ستانی بھی کم ہوگی اور امتحان میں پاس ہونے والے حقدار کو ہی اپنا حق ملے گا۔


کل ملاکر وادی کشمیر اور جموں کے نوجوانوں نے ایل جی کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ۔ وہیں دوسری جانب فائر سروس اور جیل پولیس میں بھی سروس سلیکشن بورڈ کے تحت ہی بھرتی عمل میں لائی جائے گی ۔


ایک نوجوان محمد امین کا کہنا ہے کہ انہوں سال دوہزار بارہ میں فائرمین کے لئے انٹرویو دیا تھا ، لیکن ابھی تک وہ لسٹ نہیں نکلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایل انتظامیہ نے یہ ایک بڑا فیصلہ لیکر ان محکموں میں بھرتی کے لئے سلیکشن بورڈ کو منتخب کیا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jun 19, 2021 12:20 AM IST