سرینگر: کشمیر میں آج سخت سیکیورٹی پہرے کے بیچ یوم جمہوریہ منایا گیا۔ سرینگر میں سب سے بڑی تقریب شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد کی گئی جسمیں لیفٹننٹ گورنر کے مشیر آر آر بھٹناگر نے پریڈ کی سلامی لی۔ انھوں نے اس موقع پر ترقیاتی کاموں اور اسکیموں کا ذکر کرتے ہوئے نوجوانوں کو ملک کی ترقی کا حصہ دار بننے کو کہا۔ سیکورٹی خدشات کے مد نظر صبح سے ہی موبائیل انٹرنیٹ خدمات معطل کی گئی تھی جو ڈھائی بجے کے بعد بحال کر دی گئی۔
ادھر لال چوک کے تاریخی گھنٹہ گھر پر بھی ترنگا لہرایا گیا۔ کرین کے ذریعے اونچے گھنٹہ گھر پر کئی گھنٹے کی مشقت کے بعد جھنڈا لہرایا گیا۔ اس پروگرام میں کئی میونسپل کارپوریٹرس اور نوجوان سیاسی اور سماجی کارکنوں نے شرکت کی۔ ایک کارکن جاوید بیگ نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب کشمیر کے گھنٹہ گھر پر یوم جمہوریہ کے موقع پر قومی جھنڈا پھرایا گیا۔
انھوں نے اسے ایک نیک شگون سے تعبیر کیا اور کہا کہ انھیں اب جمع۔ کشمیر میں نوجوانوں نسل کے قیام امن میں بڑا رول ادا کرنے کی امید ہے۔ راجباغ سرینگر کی کارپوریٹر بٹ شاہانہ نے کہا کہ پہلے وہ یہاں جھنڈا لے کر چلنے سے بھی ڈرتے تھے لیکن اب حالات بدل گئے ہیں۔
ثمیرا شاہ نامی ایک اور کارپوریٹر نے کہا کہ انھیں کافی خوشی ہے کہ آج لال چوک کے اس تاریخی گھنٹہ گھر پر جھنڈا لہرا رہا ہے۔ آج تقریبا سبھی سرکاری محکموں میں قومی جھنڈا لہرانے کے لئے کہا گیا تھا اور اس سلسلے میں تقریبات منعقد کی گئیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔