Jammu and Kashmir کی سیاست میں غلام نبی آزاد کتنے کارگر ثابت ہوں گے؟ سمجھیں پورا معاملہ ایسے سمجھیں پورا معاملہ

جموں وکشمیر کی سیاست میں غلام نبی آزاد کتنے کارگر ثابت ہوں گے؟

جموں وکشمیر کی سیاست میں غلام نبی آزاد کتنے کارگر ثابت ہوں گے؟

کانگریس کے سابق سینئر رہنما اور جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد کو ہر طرف سے کافی حمایت مل رہی ہے۔ وہیں دوسری طرف کانگریس قائدین اس سے بے خوف نظر آرہے ہیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Jammu and Kashmir, India
  • Share this:
سری نگر: کانگریس کے سابق سینئر رہنما اور جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد کو ہر طرف سے کافی حمایت مل رہی ہے۔ جب سے انہوں نے کانگریس سے استعفیٰ دیا اور جموں وکشمیر کی سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا، نہ صرف کانگریس بلکہ دیگر پارٹیوں کے لیڈران نے بھی غلام نبی آزاد کی حمایت میں اپنی پارٹیوں سے استعفیٰ دے دیا۔ تاہم کانگریس کے رہنما اس پورے معاملے کو کم تر قرار دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا کہ آزاد طویل عرصے میں جموں و کشمیر کی سیاست پر کوئی اثر نہیں ڈال سکیں گے۔

گزشتہ جمعہ کو کانگریس سے غلام نبی آزاد کے اچانک استعفیٰ نے جموں و کشمیر کا سیاسی منظر بھی بدل دیا ہے۔ غلام نبی آزاد اب 4 ستمبر کو اپنی سیاسی پارٹی بنانے جا رہے ہیں اور اس سے پہلے انہیں ہر طرف سے کافی حمایت مل رہی ہے۔ نہ صرف کانگریس بلکہ دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنما اور کارکنان بھی ان کے ساتھ شامل ہو رہے ہیں۔ گزشتہ دو دنوں میں غلام نبی آزاد کی حمایت میں عام آدمی پارٹی اور این ایس یو آئی کے کئی لیڈروں اور کارکنوں نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

گزشتہ جمعہ کو کانگریس سے غلام نبی آزاد کے اچانک استعفیٰ نے جموں و کشمیر کا سیاسی منظر بھی بدل دیا ہے۔
گزشتہ جمعہ کو کانگریس سے غلام نبی آزاد کے اچانک استعفیٰ نے جموں و کشمیر کا سیاسی منظر بھی بدل دیا ہے۔


کل جموں و کشمیر کی این ایس یو آئی (NSUI) قیادت نے بڑی تعداد میں استعفیٰ دینے اور غلام نبی آزاد کی حمایت کا فیصلہ کیا۔ این ایس یو آئی کی جے اینڈ کے یونٹ کے نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دینے والے انیرودھ رینا نے کہا کہ انہوں نے بھی استعفیٰ دینے اور آزاد کیمپ میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا کیونکہ وہ این ایس یو آئی میں آرام دہ محسوس نہیں کر رہے تھے۔
انیرودھ نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے غلام نبی آزاد کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ان کے پاس جموں وکشمیر کے نوجوانوں کے لئے ایک واضح وژن اور ایجنڈا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کافی محنت کر رہے ہیں کہ آنے والے دنوں میں آزاد کو نوجوانوں اور عام لوگوں کی اچھی حمایت حاصل ہو۔

یہ بھی پڑھیں۔

سونیا گاندھی کے بے حد قریبی رہے غلام نبی آزاد کے Congress چھوڑنے کے فیصلے پر ایک نئی بحث کا آغاز 

یہ بھی پڑھیں۔

Ghulam Nabi Azad نے آخر کیوں 50 سال بعد کانگریس اور راہل گاندھی سے حاصل کی آزادی
تاہم، کانگریس قائدین پارٹی لیڈروں اور کارکنوں کے پارٹی سے مسلسل استعفیٰ پر بے خوف نظر آرہے ہیں۔ پارٹی کے نوجوان لیڈر پرناو شگوترا نے واضح کیا کہ جولوگ استعفیٰ دے رہے ہیں، ان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں بچا ہے اور وہ آنے والے انتخابات میں عوام سے انہیں شکست سے دو چار ہونا پڑے گا۔

کانگریس اور دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین کے بارے میں جو بھی باتیں سامنے آرہی ہیں۔ تاہم حقیقت یہ ہے کہ غلام نبی آزاد کو حمایت مل رہی ہے، حالانکہ انہوں نے ابھی سیاسی پارٹی کا باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔ لیکن اب سب کی نظریں 4 ستمبر پر مرکوز ہیں، جب وہ ایک بڑی ریلی کرنے والے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ وہ کب سیاسی پارٹی کا آغاز کریں گے. اس کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ آنے والے دنوں میں انہیں مزید حمایت مل سکتی ہے۔
Published by:Nisar Ahmad
First published: