امن امان کی بحالی اور جموں کشمیر کی تعمیر و ترقی سرکار کی اولین ترجیح: ایل جی جموں کشمیر
جموں کشمیر یو ٹی کے ایل جی جی سی مرمو نے آج سرحدی علاقے کپواڑہ ضلع کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے کپواڑہ میں مختلف تعمیراتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔
- news18 Urdu
- Last Updated: Jul 18, 2020 01:51 PM IST

جموں کشمیر یو ٹی کے ایل جی جی سی مرمو نے آج سرحدی علاقے کپواڑہ ضلع کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے کپواڑہ میں مختلف تعمیراتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔
جموں کشمیر یو ٹی کے ایل جی جی سی مرمو نے آج سرحدی علاقے کپواڑہ ضلع کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے کپواڑہ میں مختلف تعمیراتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔ اس دوران سب ڈسٹرکٹ اسپتال کپواڑہ میںسو بستروں والی نئی عمارت کا بھی افتتاح کیا اور عوام کے نام وقف کیا۔ وہیں ایل جی نے لولاب بائی پاس سڑک کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔ ایل جی نے اس دوران مختلف علاقوں سے اے 18 عوامی وفود سے بھی ملاقات کی۔
مختلف علاقوں سے اے عوامی وفود نے اپنے علاقوں کے مسائل کو ایل جی کی نوٹس میں لایا ۔ایل جی وفود کو یقین دلایا کہ وہ ان مسائل کا سنجیدگی سے لینگے ۔ جبکہ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کپواڑہ انشل گرک نے پاور پوائنٹ پریزینٹیشن کے ذریعے ایل جی ضلع میں جاری تعمیراتی پروجیکٹوں کے متعلق جانکاری فراہم کی۔ اس دوران راجہ سبھا ممبر فیاض احمد میر بھی موجود تھے اور انہوں نے بھی ضلع کی نمائندگی کرتے ہوئے ضلع میں لوگوں کو درپیش مسائل کو ایل جی کے ساتھ اٹھایا۔ ایل جی کے ہمراہ مشیر بسیر احمد خان ائ جی پی کشمیر وجے کمار ڈویژنل کمیشنر کشمیر کے علاوہ مختلف محکموں کے سربراہان بھی میٹنگ میں موجود رہے۔ وفود میں میونسپل کمیٹی کپواڑہ ۔ ہندواڑہ کے چیئرمینوں تجارتی انجمنوں کے علاوہ بی ڈی چیئرمینوں نے شرکت کرکے اپنے مسائل کو ایل جی کے ساتھ اٹھایا۔
اس دوران لائن آف کنٹرول کے نزدیک آباد علاقہ کیرن سے اے ایک وفد کے مسائل بھی سنے اور وہاں منی پاور پروجیکٹ کا ان لاین افتتاح کیا اور علاقے کو جانے والی سڑک کی تعمیر رو تجدید کے علاوہ بجلیکے ایک جنریٹر کو عوام کے نام وقف کرنے کی ہدایت دی ڈالی جبکہ ٹنگڈار کے ایک وفد نے ایل جی کو کرناہ کپواڑہ کے درمیان ٹنل تعمیر کرنے کا مطالبہ دوہرایا جس کے بعد ایل جی نے انہیں یقین دلایا کہ اس معاملے پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔
ایل جی جموں کشمیر جی سی مرمو کا کہنا تھا ۔کہ جموں کشمیر میں تعمیر ترقی اور امن کی بحالی ان کا مشن ہے اور عوامی مسائل کو حل کرنا موجود سرکار کی اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نےکہا کہ شفاف اور جواب دہ انتظامیہ کے ساتھ ساتھ بے روزگاری کو دور کرنے کیلے سرکار اقدامات اٹھا رہی ہے ۔جسے زمینی سطح پر لوگوں کو تبدیلی دیکھنے کو مل گی