سری نگر: علیحدگی پسند لیڈر سید علی شاہ گیلانی (Syed Ali Shah Geelani) کے انتقال کے بعد کشمیر (Kashmir) وادی کے بیشتر حصوں میں لوگوں کے جمع ہونے پر لگائی گئی پابندی (Restrictions) جاری ہے، وہیں موبائل انٹرنیٹ (Mobile Internet Service) خدمات ہفتہ کے روز پھر بند کردی گئیں۔ گزشتہ رات انٹرنیٹ خدما بحال کی گئی تھیں۔
واضح رہے کہ سید علی شاہ گیلانی (Syed Ali Shah Geelani) کا طویل علالت کے بعد بدھ کو سری نگر (Srinagar) میں ان کی رہائش گاہ پر 82 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا تھا۔ پاکستان حامی علیحدگی پسند لیڈر کو ان کی رہائش گاہ کے سامنے ایک مسجد میں سپرد خاک کیا گیا۔

سید علی شاہ گیلانی (Syed Ali Shah Geelani) کا طویل علالت کے بعد بدھ کو سری نگر (Srinagar) میں ان کی رہائش گاہ پر 82 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا تھا۔
سید علی شاہ گیلانی کے انتقال کے بعد وادی میں احتیاط کے طور پر پابندیاں لگائی گئیں۔ افسران نے بتایا کہ وادی کے بیشتر حصوں میں لوگوں کے جمع ہونے پر پابندیاں نافذ ہیں، لیکن کچھ حصوں میں لوگوں کی آمدورفت میں نرمی دی گئی ہے۔ سری نگر کے پرانے علاقے اور حیدرپورہ میں پابندیاں جاری ہیں۔ سید علی شاہ گیلانی حیدرپورہ کے رہنے والے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں حیدرپورہ علاقے میں گیلانی کی رہائش گاہ تک جانے والی سڑکیں بند ہیں اور لوگوں کی آمدورفت کو روکنے کے لئے بیریکیٹ لگائے گئے ہیں۔
افسران نے بتایا کہ لا اینڈ آرڈر کو بنائے رکھنے کے لئے بڑی تعداد میں سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ انٹرنیٹ خدمات اور موبائل ٹیلی فون خدمات کو دو دن تک بند رکھنے کے بعد جمعہ کی شب بحال کیا گیا۔ حالانکہ موبائل انٹرنیٹ خدمات کو ہفتہ کی صبح پھر سے بند کر دیا گیا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔