உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K Newsa: جموں وکشمیر میں انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کا کام شروع

    جموں و کشمیر میں انتخابی فہرستوں پر نظرثانی کا کام شروع کر دیا گیا ہے ۔ فائل فوٹو ۔

    جموں و کشمیر میں انتخابی فہرستوں پر نظرثانی کا کام شروع کر دیا گیا ہے ۔ فائل فوٹو ۔

    Jammu and Kashmir: جموں و کشمیر میں انتخابی فہرستوں پر نظرثانی کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور مسودہ فہرستیں 31 اگست تک تیار کی جائیں گی۔

    • Share this:
    جموں : جموں و کشمیر میں انتخابی فہرستوں پر نظرثانی کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور مسودہ فہرستیں 31 اگست تک تیار کی جائیں گی۔ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار اور الیکشن کمشنر انوپ چندر پانڈے نے جائزہ لیا اور جموں و کشمیر کے چیف الیکٹورل افسر کو ہدایت دی کہ وہ دوبارہ بنائے گئے اسمبلی حلقوں کا نقشہ تیار کریں۔ مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں پہلے اسمبلی انتخابات سے پہلے ووٹر لسٹ پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔ عہدیداروں نے کہا کہ اسمبلی حلقوں کی از سر نو ترتیب کے سبب سخت اور وقتی پابندی سے قبل از سر نو سرگرمیوں کی ضرورت ہے۔

    ووٹر لسٹ کو اپ ڈیٹ کرنے کے کام کے لئے عہدیداروں کی تقرری کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔ حد بندی کے بعد پولنگ اسٹیشنوں کی دوبارہ سیریلائزیشن، میپنگ اور نام تبدیل کرنے کا کام 30 جون تک کیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ ان دیہاتوں کے پولنگ اسٹیشنوں کی نشاندہی بھی کی جائے گی، جن کے لیے نئے بوتھ بنانے کی ضرورت ہے۔ حد بندی کے بعد پہلے کے کچھ پولنگ سٹیشن ایک سے زیادہ نئے حلقوں کے تحت آ سکتے ہیں یا مکمل طور پر کسی دوسرے حلقے میں منتقل ہو سکتے ہیں۔

     

    یہ بھی پڑھئے: جنگ بندی معاہدہ پر پابندی سے عمل جاری، سرحدی علاقوں میں خوشی کا ماحول


    بوتھ لیول افسران کی تقرری اور ان کی مناسب تربیت 5 جولائی تک کی جائے گی۔ پولنگ بوتھوں کی تصدیق اور ریشنلائزیشن 25 جولائی تک کی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ آخر میں ڈرافٹ رولز کو 31 اگست تک تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ نظر ثانی کی مشق کے دوران شہریوں کو انتخابی فہرستوں میں ان کی تفصیلات درج کرنے، حذف کرنے اور تبدیل کرنے کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔

     

    یہ بھی پڑھئے: کشمیر میں سال رواں اب تک 29 غیر ملکی دہشت گردوں سمیت 100 ہلاک


    وہیں جموں و کشمیر بی جے پی نے الیکشن کمیشن کے طرف سے اٹھائے گیے اس تازہ اقدام کی سراہنا کی ہے۔  پارٹی کی سینیئر لیڈر کلوندر گپتا نے نیوز 18 سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی چاہتی ہے کہ جموں وکشمیر میں جلد سے جلد الیکشن ہو انہوں نے کہا کہ ڈیلیمٹیشن کا کام قریباً مکمل ہو چکا ہے اور دوٹروں کو ریوثن ہورہا ہے وہ ایک خوش آیند بات ہے ۔

    دوسری جانب نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی نے اس پر بات کرنے سے انکار کیا ۔ انہوں کہا الیکشن کمشن اپنا کام کر رہا ہے، لیکن الیکشن سے پہلے جموں وکشمیر میں حالات ٹھیک کرانے کی ضروت ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: