ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

پلوامہ کے ریاض احمد بھی نغمہ سرائی کی اپنی صلاحیتوں سے کرائیں گے روشناس

ضلع پلوامہ کے واں پورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے ریاض احمد نامی نوجوان اگرچہ آواز کی صلاحت سے بھرپور ہے، لیکن آج تک کسی بھی بہتر پلیٹ فارم پر اپنا ہُنر دکھانےکا موقع فراہم نہیں ہوا تھا۔ تاہم اب نیوز 18 اُردو کے ذریعے کشمیر کے ستارے ٹیلنٹ ہنٹ شو سے زمانے کو اپنی صلاحتوں سے روشناس کرائیں گے۔

  • Share this:
پلوامہ کے ریاض احمد بھی نغمہ سرائی کی اپنی صلاحیتوں سے کرائیں گے روشناس
پلوامہ کے ریاض احمد بھی نغمہ سرائی کی اپنی صلاحیتوں سے کرائیں گے روشناس

پلوامہ: وادی کشمیر کے نوجوان زندگی کے ہرشعبے میں جہاں اپنا لوہا منوا رہے ہیں۔ وہیں گانے بجانے میں بھی یہاں کے نوجوان پیچھے نہیں رہے ہیں، لیکن ان کی صلاحتوں کو اُبھارنے کے لئے ابھی تک کویی بہتر پلیٹ فارم ن ہیں تھا۔ تاہم اب نیوز 18 اُردو کی جانب سے کشمیر کے نوجوانوں کے لئے شروع ہونے والےکشمیر کے ستارے ٹیلنٹ ہنٹ شو کے ذریعہ اپنا ہُنردکھانےکے لئے تیاریاں کر رہے ہیں۔ کشمیر کے روشن ستارے ریاض احمد بھی اپنے نغمہ سرائی کے میدان میں اپنا لوہا منوا رہا ہے۔


ضلع پلوامہ کے واں پورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے ریاض احمد نامی نوجوان اگرچہ آواز کی صلاحت سے بھرپور ہے، لیکن آج تک کسی بھی بہتر پلیٹ فارم پر اپنا ہُنر دکھانےکا موقع فراہم نہیں ہوا تھا۔ اب ریاض بھی وادی کے دیگر نوجوانوں کی طرح ہی نیوز 18 اُردو کے ذریعے کشمیر کے ستارے ٹیلنٹ ہنٹ شو سے زمانے کو اپنی صلاحتوں سے روشناس کرائیں گے۔ ریاض بھی دیگر نوجوانوں کی طرح اپنے گانے کے ویڈیو آج کل تیار کررہا ہے۔ ریاض کو بچپن سے ہی گانےکا بُہت شوق ہے، لیکن آج تک اُسےکشمیر میں کوئی ایسا بہتر پلیٹ فارم نہیں ملا، جہاں وہ اپنی صلاحت کو دکھا سکتے۔ اب اُسے اُمید ہے کہ وہ کشمیر کے روشن  ستارے ٹیلنٹ ہنٹ شو کی فہرست میں اپنی صلاحت کا مظاہرہ کرکے اپنا تعارف دُنیا کو کرائےگا۔

ریاض احمد BEATS MUSIC کے ذریعہ ہی کشمیری گانوں کو نئے انداز میں گانےکی بہترین کوشش کر رہا ہے اور اپنےگانوں کو سوشل میڈیا پر وائرل کر رہا ہے۔ گرچہ اسے ساز بجانےکا بھی بُہت شوق ہے، لیکن گھرکی مالی حالت ٹھیک نہ ہونے کے سبب وہ  آج تک کویی بھی ساز خریدنے سے قاصر رہا ہے۔ تاہم اُس کے باوجود بھی وہ اپنے گانے کے شوق کو برقرار رکھا ہے۔ ریاض کے اس شوق کی حوصلہ افزائی اُس کے گھروالے بھی کرتے ہیں۔ ریاض کے ساتھ ساتھ اُن کے گھر والوں کا ماننا ہے کہ کشمیر کے نوجوانوں میں نغمہ سرائی میں کافی صلاحتیں موجود ہیں، لیکن صرف بہتر پلیٹ فارم کی کمی ہے۔


نیوز 18 اُردو کی جانب سے کشمیر کے روشن ستارے ٹیلنٹ ہنٹ شوکا اہتمام کرانےکا شُکریہ ادا کر رہے ہیں۔ تاکہ کشمیر کے نوجوانوں کی صلاحت کو اُبھارنے کا بہتر موقع ملے۔ وادی کشمیر میں نوجوانوں میں دیگر مشاغل کی طرح ہی اب گانے بجانے کا شوق بھی کافی زور پکڑتا جارہا ہے۔ کشمیری گانوں کو روایتی صوفیانہ موسیقی کے علاوہ نوجوان گلوکار نئے طرز بھی دے رہے ہیں۔ اب نیوز 18 اُردو کے کشمیر کے روشن ستارے ٹیلنٹ ہنٹ شو سے کشمیر کی موسیقی کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Aug 13, 2020 06:40 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading