ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

شیر کشمیر اسپورٹس اسٹیڈیم بانڈی پورہ میں سنتھِٹک ایتھلیٹک ٹریک کی تعمیر کو لے کرتنازع مزید گہرایا

کچھ لوگوں نے اس معاملے میں ڈی سی بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد کی مداخلت طلب کی ہے ۔ تاکہ تمام اسپورٹس انجمنوں کو ایک جگہ جمع کرکے اس مسئلے کا کوئی نکالا جاسکے ۔

  • Share this:
شیر کشمیر اسپورٹس اسٹیڈیم بانڈی پورہ میں سنتھِٹک ایتھلیٹک ٹریک کی تعمیر کو  لے کرتنازع مزید گہرایا
شیر کشمیر اسپورٹس اسٹیڈیم بانڈی پورہ میں سنتھِٹک ایتھلیٹک ٹریک کی تعمیر کو لے کرتنازع مزید گہرا

محمد سعید بیگ


جموں و کشمیر یوٹی کے ایک اہم کھیل میدان شیر کشمیر اسپورٹس اسٹیڈیم بانڈی پورہ میں سنتھٹک ایتھلیٹک ٹریک کی تعمیر کو لے کر جاری تنازع نے مزید طول پکڑ لیا ہے ، جس کی وجہ سے ٹریک کے حمایتی اور مخالفین آئے روز پریس کانفرنس منعقد کرکے لوگوں کے سامنے اپنا نکتہ نظر رکھ رہے ہیں ۔ وہیں دونوں گروپوں نے اس کام کے لئے اب آن لائن مہم بھی شروع کی ہے ۔ واضح رہے کہ اسٹیڈیم میں ٹریک کی تعمیر کی سنگ بنیاد 1 اگست 2019 کو اُس وقت کے گورنر کے مشیر کے وجے کمار کے ہاتھوں رکھی گئی تھی ۔ تاہم 5 اگست کو پیدا شدہ صورت حال کی وجہ سے کام شروع نہ ہوسکا ۔ تاہم پچھلے کچھ روز سے ٹریک تعمیر کرنے کو لے کر ٹینڈر پھر ایک بار نکالے گئے ہیں اور اس وجہ سے یہ معاملہ پھر گرما گیا ہے ۔


یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسٹیڈیم میں ٹریک تعمیر کرنے کے پروجیکٹ پر 7 کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ٹریک تعمیر کرنے کے حمایتی اس بڑے پروجیکٹ کو ہاتھ سے نہیں جانے دینے کے موڈ میں نہیں ہیں ۔ ادھر ٹریک کے مخالفین کا کہنا ہے کہ یہ اسٹیڈیم صرف فُٹ بال اور کرکٹ کے لئے وقف ہے اور یہاں کے عام لوگ بھی صرف ان دو کھیلوں کے ساتھ ہی وابستہ ہیں ۔ ان لوگوں کے مطابق اگر اسٹیڈیم میں ٹریک تعمیر کیا گیا ، تو یہاں کے لوگ فُٹ بال اور کرکٹ کھیلنے سے محروم ہوجائیں گے ۔ ٹریک کے مخالفین کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم کی بجائے یہ ٹریک کہیں اور تعمیر کیا جائے ۔




ادھر کچھ لوگوں نے اس معاملے میں ڈی سی بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد کی مداخلت طلب کی ہے ۔ تاکہ تمام اسپورٹس انجمنوں کو ایک جگہ جمع کرکے اس مسئلے کا کوئی نکالا جاسکے ۔ فی الحال اس تنازع کی وجہ سے نہ صرف ضلع کی اسپورٹس انجمنیں ایک دوسری کے آمنے سامنے آگئی ہیں وہیں اس تنازع کی وجہ سے اسٹیڈیم میں تمام کھیل سرگرمیاں بھی معطل ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 20, 2020 10:01 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading