Rising India, Real Heroes: ملئے بانڈی پورہ کی 'باکسر بیٹی' تجمل اسلام سے
Rising India, Real Heroes: ملئے بانڈی پورہ کی 'باکسر بیٹی' تجمل اسلام سے
Rising India, Real Heroes: تجمل اسلام ایک نوجوان کک باکسر ہیں جو کشمیریوں کے لئے ایک تحریک بن گئی ہیں ۔ تجمل پہلی کشمیری لڑکی ہیں، جس نے ہندوستان کی نمائندگی کی ہے اور ورلڈ کک باکسنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتا۔
نئی دہلی : تجمل اسلام ایک نوجوان کک باکسر ہیں جو کشمیریوں کے لئے ایک تحریک بن گئی ہیں ۔ تجمل پہلی کشمیری لڑکی ہیں، جس نے ہندوستان کی نمائندگی کی ہے اور ورلڈ کک باکسنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتا۔
تجمل کا تعلق شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے ایک گاؤں سے ہے۔ تجمل دو مرتبہ گولڈ میڈل جیتنے کے بعد بہت سے لوگوں کے لئے ایک تحریک بن گئی ہیں ۔ انہوں نے حال ہی میں مصر میں منعقدہ ورلڈ کک باکسنگ چیمپئن شپ میں بھی تمغہ جیتا تھا۔ پچھلے سال ایک وائرل ویڈیو میں تجمل نے وزیر اعظم اور مرکزی وزیر کھیل سے ملنے کی خواہش ظاہر کی تھی اور اپنے مستقبل کے کاموں کیلئے ان سے آشیرواد لینے کی خواہش ظاہر کی تھی۔
تجمل بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ اسکیم کی برانڈ ایمبیسیڈر بھی ہیں۔ اتنی چھوٹی عمر میں تجمل کے عزم اور کامیابی نے انہیں ملک کے بہت سے خواہشمند کھلاڑیوں کیلئے ایک رول ماڈل بنا دیا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔