پلوامہ میں ندی نالے بنے کوڑا دان، لوگوں نے کی انتظامیہ سےمسئلے کےحل کی اپیل
ضلع پلوامہ کے رکھ لیتر علاقے میں نالہ رنبی آرہ کے کنارے پر پورے علاقے کی گندگی ڈالی جارہی ہے۔ یہی نہیں نالے کے کنارے پر بائیو میڈیکل ویسٹیج بھی ڈالا جارہا ہے ۔ جس سے نہ صرف ماحول آلودہ ہورہا ہے بلکہ نالہ کا پانی بھی گندہ ہورہا ہے ۔
ضلع پلوامہ کے متعدد دیہات سے گزرنے والے نالوں کے کناروں کو کوڈے دان میں تبدیل کیا گیا ہے ۔ ضلع پلوامہ کے رکھ لیتر علاقے میں نالہ رنبی آرہ کے کنارے پر پورے علاقے کی گندگی ڈالی جارہی ہے۔
ندی نالوں میں پھینکی جارہی گندگی سے قریبی علاقوں میں موجود افراد کی صحت پر اثر پڑرہا ہے ۔ مقامی افراد نے اس مسائل کے حل کی انتظامیہ سے اپیل کی ہے ۔ پلوامہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر کا ایک ضِلع ہے جو دار الحکومت سرینگر سے 40 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔