உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کشمیر میں Road Accident بن چکے ہیں معمول، پٹن میں نامعلوم گاڑی سے راہگیر کی موت، علاقے میں مچا کہرام 

    فائل فوٹو 

    فائل فوٹو 

    تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز سرینگر بارہمولہ قومی شاہراہ پر زنگم کے نزدیک نامعلوم گاڑی نے 55 سالہ شخص جس کی شناخت فاروق احمد لون ولد محمد رمضان ساکنہ زنگم پٹن کے بطور ہوئی کو زور دار ٹکر ماری جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔

    • Share this:
    Road Accident In Kashmir: جموں وکشمیر کے شمالی ضلع بارہمولہ کے زنگم پٹن کے نزدیک ایک نامعلوم گاڑی نے راہگیر کو ٹکر مار کر ابدی نیند سلا دیا۔ نیوز18 اردو کو ملی تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز سرینگر بارہمولہ قومی شاہراہ پر زنگم کے نزدیک نامعلوم گاڑی نے 55 سالہ شخص جس کی شناخت فاروق احمد لون ولد محمد رمضان ساکنہ زنگم پٹن کے بطور ہوئی کو زور دار ٹکر ماری جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔

    حادثہ کودیکھتے ہوئے وہاں موجود لوگوں نے زخمی شہری کو ٹراما اسپتال پٹن پہنچایا جہاں پر ابتدائی علاج ومعالجہ کیاگیا۔ ڈاکٹروں نے اس کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے انہیں سکمز سرینگرمنتقل کیا تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ جوں ہی لاش ان کے آبائی گاؤں پہنچی تو وہاں صف ماتم بچھ گئی۔ پولیس نے اس معاملے کولیکر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے جبکہ ملوثین کی تلاش جاری ہے۔

    بتایا جاتاہے کہ نامعلوم گاڑی اس شخص کی ٹکر ماری اور اس کے بعد وہ فرار ہوگیا۔کشمیر میں ان دنوں ہر روز سڑک حادثات پیش آتے ہیں۔ لوگ سڑکوں پر احتیاط نہیں برت رہے ہیں۔ آج کل زیادہ تر نوجوان نسل تیز رفتاری سے گاڑیاں چلا رہے ہیں۔جو حادثات کی سب سے بڑی وجہ بن رہی ہے۔ ان حادثات کی روک تھام اور لوگوں کی بیداری کی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ساتھ ہی ٹریفک قوانین کو بھی سخت بنانے کی ضرورت ہے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: