உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News: جموں و کشمیر میں سڑک کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں سے رابطہ عامہ میں آرہا ہے انقلاب

    J&K News: جموں و کشمیر میں سڑک کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں سے رابطہ عامہ میں آرہا ہے انقلاب

    J&K News: جموں و کشمیر میں سڑک کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں سے رابطہ عامہ میں آرہا ہے انقلاب

    Jammu and Kashmir : نئی سڑکوں کی تعمیر کے سبب جموں سے کشتواڑ تک کے سفر کا وقت 7.5 گھنٹے سے کم کر کے 5 گھنٹے ہوچکا ہے اور جموں سے سری نگر تک کا سفر LMVs کے لیے 7-12 گھنٹے سے کم کر کے 5.5 گھنٹے میں پورا کیا جاسکتا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir | Jammu | Srinagar
    • Share this:
    جموں وکشمیر : جموں و کشمیر میں سڑکوں کی تعمیر اور ان کی وسعت کے پروجیکٹوں پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے، جس سے رابطہ عامہ میں انقلاب آرہاہے۔ نئی سڑکوں کی تعمیر کے سبب جموں سے کشتواڑ تک کے سفر کا وقت 7.5 گھنٹے سے کم کر کے 5 گھنٹے ہوچکا ہے اور جموں سے سری نگر تک کا سفر LMVs کے لیے 7-12 گھنٹے سے کم کر کے 5.5 گھنٹے میں پورا کیا جاسکتا ہے۔ اسی طرح سری نگر سے گلمرگ تک کے سفر کا وقت 3 گھنٹے سے کم کر کے 1.5 گھنٹے کر دیا گیا ہے۔ سرکار کے اعداد و شمار کے مطابق 2019 سے پہلے 6.54 کلومیٹر روزانہ کے مقابلے میں گزشتہ تین سالوں میں جموں و کشمیر میں اوسطاً 20.6 کلومیٹر سڑکوں پر میکڈمائزیشن کی گئی اور مزید یہ کام شدومد سے جاری ہے۔

    سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں سڑکوں کی لمبائی 41,141 کلومیٹر تک بڑھ گئی ہے اور بلیک ٹاپ سڑکوں کا فیصد 2019 میں 66 فیصد کے مقابلے میں 74 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔گڑھے سے پاک پروگرام کے تحت 2021-22 کے لیے 5900 کلومیٹر کا ہدف رکھا گیا تھا، جس میں سے اب تک 4600 کلومیٹر سڑکوں پر میکڈم بچھایا گیا۔

     

    یہ بھی پڑھئے: جموں و کشمیر میں ہر گھر ترنگا مہم زوروں پر، اپوزیشن اور بی جے پی آمنے سامنے


    واضح رہے کہ جموں وکشمیر پردھان منتری گرام سڑک یوجنا عملانے میں ملک کی پہلی تین ریاست، یوٹی میں شامل ہوچکی ہے۔اس کے علاؤہ دہلی امرتسر کٹرا ایکسپریس وے کی تکمیل کی جارہی ہے۔ بھارت مالااسکیم کے تحت 10 نئے سڑک پروجیکٹوں پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ 1000 سے زیادہ آبادی والی تمام بستیوں کو (2011 کی مردم شماری کے مطابق) سڑکوں سے رابطہ فراہم کیا گیا ہے۔ 2022-23 تک 500 آبادی والی بستیوں کے لیے سڑک کے رابطے کی فراہمی پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔

     

    یہ بھی پڑھئے: جموں و کشمیر میں دواہم سرنگوں کےپروجیکٹوں کی تیاری کامنصوبہ، ٹینڈرزکوکیاگیامدعو


    جموں و کشمیر کے اندر سڑک رابطے کو مضبوط کرنے اور وسعت دینے کے لئے دیہی اور دور دراز علاقوں میں خصوصی مشن کا آغاز کیا ہے۔محکمہ تعمیرات عامہ (آر اینڈ بی) نے پردھان منتری گرام سڑک یوجنا (PMGSY) پروگرام جیسے دیہی علاقوں پر خصوصی توجہ کے ساتھ رابطہ فراہم کرنے کے لیے سڑکوں اور پلوں کی تعمیر، بہتری اور اپ گریڈیشن کے لیے لاگو کی گئی مختلف اسکیموں،پروگراموں کے تحت کافی اہداف اور کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

    سینٹرل روڈ اینڈ انفراسٹرکچر فنڈ (CRIF)، NABARD، روڈ سیکٹر، سٹیز اینڈ ٹاؤنز (میکڈیمائزیشن)، لانگویشنگ پروجیکٹس کے تحت کام چل رہے ہیں۔جموں و کشمیرانتظامیہ کے لیے اقتصادی اور سماجی خدمات تک رسائی کو فروغ دے کر سڑک رابطہ نہ صرف دیہی ترقی کا ایک اہم جزو ہے بلکہ زرعی آمدنی میں اضافہ اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا بھی ان کے نفاذ کی حکمت عملی کا حصہ ہے
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: