உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Jammu and Kashmir: پلوامہ میں ہوئے آرپی ایف جوانوں پر دہشت گرد حملے کے بعد آرپی ایف کے ڈی جی نےکیا دورہ

    جموں وکشمیر کے پلوامہ میں سوموار کے روز پیش آئے دہشت گردانہ حملے کے بعد آج ڈی جی آر پی ایف کے علاوہ اعلیٰ سیکورٹی فورسیز افسران نے پلوامہ کا دورہ کیا۔ کاکہ پورہ ریلوے اسٹیشن کے باہر گذشتہ روز آر پی ایف جوانوں پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد آرپی ایف کے ڈائریکٹر جنرل نے پلوامہ کا دورہ کیا۔

    • Share this:
    پلوامہ: جموں وکشمیر کے پلوامہ میں سوموار کے روز پیش آئے دہشت گردانہ حملے کے بعد آج ڈی جی آر پی ایف کے علاوہ اعلیٰ سیکورٹی فورسیز افسران نے پلوامہ کا دورہ کیا۔ کاکہ پورہ ریلوے اسٹیشن کے باہر گذشتہ روز آر پی ایف جوانوں پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد آرپی ایف کے ڈائریکٹر جنرل نے پلوامہ کا دورہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق، آر پی ایف کے ڈی جی سنجے چندر نے کاکہ پورہ ریلوے اسٹیشن میں اس جگہ کا معائنہ کیا، جہاں پر کل نامعلوم دہشت گردوں نے آر پی ایف کے دو جوانوں پر نزدیک سے حملہ کیا۔ ڈی جی نے ریلوے اسٹیشن کی سیکورٹی کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے ریلوے اسٹیشنوں کی سیکورٹی کو سخت کرنے کی ہدایت دی۔

    واضح رہےکہ پیر کے روز ہوئے دہشت گردانہ حملے میں آر پی ایف کا ایک جوان شہید ہوا جبکہ دوسرا شدید طور زخمی ہوا۔حملے میں زخمی ہوئے سب انسپکٹر دیوراج کی حالت ابھی بھی نازک بنی ہوئی ہے۔ ڈی جی  آر پی ایف سنجے چندر کے ہمراہ آئی جی سی آر پی ایف اور ایس ایس پی پلوامہ کے علاوہ دیگر سیکورٹی فورسیز عہدیداران بھی تھے۔

    اس دوران آج ضلع پلوامہ کے سبھی ریلوے اسٹیشنوں کے اردگرد سیکورٹی کو کافی سخت کردیا گیا ہے۔ جبکہ پلوامہ ضلع کے سبھی ریلوے اسٹیشنوں  کے باہر عارضی بنے ہوئے شیڈوں کو انتظامیہ نے منہدم کردیا۔ گزشتہ دو ماہ کے اندر وادی کشمیر میں دہشت گردانہ حملوں میں کچھ اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: