உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بیرون ممالک سے آنے والے تمام مسافروں کا Srinagar International Airport ہوگا RT-PCR ٹیسٹ، ڈیوژنل کمشنر کشمیر نےلیا انتظامات کا جائزہ

     سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بیرون ممالک سے آنے والے تمام  مسافروں کا RT-PCR ٹیسٹ ہوگا۔

     سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بیرون ممالک سے آنے والے تمام  مسافروں کا RT-PCR ٹیسٹ ہوگا۔

    امیکرون وائرس کے خطرے سے نمٹنے کے لیے جموں وکشمیر میں   تمام تر تیاریاں کی جارہی ہیں۔ سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بیرون ممالک سے آنے والے تمام  مسافروں کا RT-PCR ٹیسٹ ہوگا ۔ اسی سلسلے میں آج ڈیوژنل کمشنر کشمیر نےلیا انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔

    • Share this:
    عالمی سطح پر امیکرون وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد ہر جگہ تیاریاں کی جارہی ہیں۔وہی ملک بھر میں بھی اس خطرے سے نمٹنے کے لیے تیاریوں کا سلسلہ ہوچکا ہے۔ جموں وکشمیر میں بھی امیکرون کے خطرے سے نمٹنے کے لیے تمام تر تیاریاں کی جارہی ہیں ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے نے جمعہ کو سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کی جانچ کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا تاکہ کشمیر میں کووڈ - 19 کے امیکرون variant Omicron کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔ اس موقع پر ڈیوژنل کمشنر کشمیر نے سری نگر ایئر پورٹ اتھارٹی کی ایک میٹنگ کی صدارت بھی کی۔ اس میٹنگ میں ائیر پورٹ اتھارٹی کے اعلی افسران،محکمہ ہیلتھ کے علاوہ دیگر کئی محکموں کے افسران موجود تھے۔ ڈویژنل کمشنر کشمیر نے تمام بیرون ممالک سے وارد کشمیر ہونے والے تمام مسافروں کی سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے rinagar International Airport پر ان کا RT-PCR ٹیسٹ کرانے پر زور دیا۔

    انہوں نے ہدایت دی کہ نمونے لینے کے بعد مسافروں کو سرکار کی جانب سے قائم کردہ کورنٹین مراکز میں بھیجا جائے۔ اس موقع پر انہوں نے سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بیرون ممالک اور ملک کی مختلف ریاستوں سے آنے والے مسافروں کی سہولت کے لیے اضافی کووڈ ٹیسٹنگ کیوسکس قائم کرنے کے ساتھ ساتھ ان مسافروں کے لیے پرائیویٹ RT-PCR ٹیسٹنگ مراکز قائم کرنے کی ہدایت دی۔ پی کے پولے نے سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آئی ٹی ڈیسک قائم کرنے کی بھی ہدایت دی تاکہ بین الاقوامی مسافروں کی تفصیلات پہلے سے حاصل کی جا سکیں۔اس دوران ڈیوژنل کمشنرنے میرج ہال سنت نگر، ابی حیات ہوٹل بلیوارڈ اور دیگر مراکز میں قائم انتظامی قرنطینہ مراکز تک مسافروں کو با آسانی پہنچانے کی بھی ہدایت دی تاکہ بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کی سفری تفصیلات حاصل کی جاسکے۔

    انہوں نے متعلقہ ایجنسیوں کے درمیان ہم آہنگی اور کووڈ کیئر اور قرنطینہ مراکز میں ماہرطبی عملے کی تعیناتی پر زور دیا۔میٹنگ کے بعد ڈویژنل کمشنر کشمیر نے سنت نگر اور ابی حیات ہوٹل بلیوارڈ میں 100 بستروں والے قرنطینہ مرکز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دستیاب سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر، انہوں نے متعلقہ قرنطینہ مراکز کے ذریعے داخل کیے گئے افراد کے رابطے کی تفصیلات سمیت ان کی رجسٹریشن کرنے پر زور دیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے معیاری غذا دستیاب رکھنے پر بھی زور دیا۔

    ڈیوژنل کمشنر نے افسران سے تاکید کی کہ وہ کورونا وائرس کے نئے ویریئینٹ کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں۔قرنطینہ مراکز کے دورے کے دوران ڈیوژنل کمشنر کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر سری نگر اعجاز اسد بھی تھے۔ اے ڈی سی سری نگر، ڈویژنل کووڈ کنٹرول روم، کشمیر کے افسران اور محکمہ ہیلتھ افسران بھی تھے۔ واضح رہے کہ بھارت میں ابھی تک امیکرون وائرس سے متاثرہ بارہ افراد کی نشاندہی ہوچکی ہیں جن میں سے دس حیدرآباد جبکہ دو دیگر ریاست کرناٹک میں پائے گئے ہیں۔تاہم جموں وکشمیر میں ابھی تک اس وئیرینٹ سے متاثرہ کوئی بھی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: